• 25 اپریل, 2024

سپورٹس ریلی مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیئم

اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں سے مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیئم کو مؤرخہ 27،26 جون بروز ہفتہ و اتوار دو روزہ سپورٹس ریلی منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

گزشتہ ایک سال سے کرونا کی وبا کی وجہ سے نیشنل پروگرام منعقد نہیں کئے جا سکے ،اب اللہ کے فضل سے کرونا کے حالات میں بہتری آ گئی ہے اور گورنمنٹ نے بھی بہت سی پابندیاں ختم کر دی ہیں اور باہر دو سو لوگوں تک جمع ہونے کی اجازت دے دی ہے اور اکثر خدام کی گرمیوں کی تعطیلات بھی شروع ہو گئیں ہیں۔اس موقعہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے مجلس خدام الاحمدیہ نے دو روزہ سپورٹس ریلی کا انعقاد کیا۔

مؤرخہ 26جون بروز ہفتہ پروگرام صبح دس بجے افتتاحی سیشن سے شروع ہوا،جس میں تلاوت اور عہد کے بعد مکرم و محترم تو صیف احمد صاحب مربی سلسلہ و صدر خدام الاحمدیہ نے اختتامی تقریر میں کہا کہ ہم سیدنا حضرت مسیح موعودؑ کی فوج کے وہ جانباز سپاہی ہیں، جن کی جسمانی صحت کے ساتھ روحانی صحت بھی مکمل طور پر ٹھیک ہونا ضروری ہے۔ مکرم و محترم صدر صاحب نے کہا کہ روحانی صحت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے ساتھ نمازوں کے ذریعہ سے پختہ تعلق قائم کریں اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے زندہ تعلق پیدا کر یں ،بعد ازاں کھیلوں کا باقاعدہ آغاز ہوا ۔ہفتہ کے روز کرکٹ ٹورنامنٹ کیا گیا جس میں بیلجیئم کے مختلف ریجنز کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی، کرکٹ کے تمام میچز بیت الرحیم آلکن کے گرؤنڈ میں منعقد کئے گئے،کرکٹ ٹورنامنٹ لمبرگ ریجن نے جیتا،جس کے کپتان مکرم طاہر وسیم صاحب تھے۔کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد تمام خدام کے لئے BBQ کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے تمام خدام بہت لطف اندوز ہوئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

مؤرخہ 27جون بروز اتوار فٹبال ٹورنامنٹ ٹرن ہاؤٹ شہر میں منقعد کیا گیا، پروگرام اجتماعی دعا سے شروع ہوا،فٹبال ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی،اور فٹ بال بھی لمبرگ ریجن کی ٹیم نےجیتا جس کے کپتان مکرم عدیل احمد بھٹی قائد مجلس بیرنگن تھے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دونوں دنوں میں خدام اور اطفال کو خوبصورت روحانی بھائی چارے کا ماحول میسر کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں سے سپورٹس ریلی بہت کامیاب رہی، دونوں دنوں کی مجموعی حاضری دو سو سے زائد رہی۔ آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں خدام الاحمدیہ کی تنظیم کے مقصدکو سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

(رپورٹ: وحید احمد بھٹی ۔معتمد مجلس خدام لاحمدیہ بیلجیئم)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 اگست 2021