• 6 مئی, 2024

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَ مِنْکَ السَّلَامُ،تَبَارَکْتَ یَا ذَالْجَلَالِ وَالِاکْرَامِ

(صحیح مسلم کتاب الصلوٰۃ)

ترجمہ: ’’اے میرے اللہ! تو سلامتی والا ہے ۔تیری طرف سے ہی سلامتی ملتی ہے۔ اے جلال اور عزت والے خدا !تو برکتوں کا مالک ہے‘‘۔

یہ پیارے رسولِ کریمﷺ کی نماز کے بعد کی دعا ہے۔

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ جب نماز سے فارغ ہوتے تو تین بار استغفار کرتے پھر یہ دعا مانگتے۔

امام اوزاعی اس حدیث کے راویوں میں سے ہیں ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آنحضرت ﷺ استغفار کس طرح کرتے تھے تو انہوں نے بتایاکہ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ! اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ پڑھتے تھے (یعنی میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں)۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 ستمبر 2020