• 18 مئی, 2024

تلاوت قرآن سن کر آنکھوں میں آنسو بھر آنا

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مجھے قرآن کی تلاوت سناؤ۔ میں نےعرض کیا: میں آپ کو کیسے قرآن سناؤں، حالانکہ آپ پر تو قرآن کریم نازل ہوا ہے۔ آپﷺ فرمانے لگے: میرا جی چاہتا ہے کہ میں دوسرے سے تلاوت سنوں۔ سو میں نے سورۃ النساء کی تلاوت شروع کی، حتی کہ جب میں اس آیت پرپہنچا : فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هٰؤُلَاءِ شَهِيدًا (النساء 42) پس کیا حال ہو گا جب ہم ہر ایک امت میں سے ایک گواہ لے کر آئیں گے، اور پھر آپﷺ کو ان تمام لوگوں پرگواہ بنائیں گے۔ تو آپ کہنے لگے: بس بس، رک جاؤ۔ میں نے دیکھا، آپﷺ کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے ۔

(بخاری کتاب فضائل القرآن باب البکاء عند قراء ۃ القرآن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اکتوبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 اکتوبر 2020