اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ
(مستدرک حاکم)
ترجمہ: سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس کے فضل سے اچھے کام پورے ہوتے ہیں۔
یہ پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی کاموں کے تکمیل پانے اور بامراد ہونے کی بہت پیاری دعا ہے۔
سرورِ کونین، خاتم الانبیاء، اللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ شکر گزار پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی محبتِ الٰہی، شکرِ نعمت،ذکرِ الٰہی، حمدِ باری تعالیٰ کے حسین رنگ اس جامع دعا میں نظر آتے ہیں کہ جب بھی آپ ﷺ کی دعا قبولیت کا درجہ پاتی اور آپ ﷺ کے نیک کاموں کی تکمیل ہوتی تو آپﷺ مندرجہ بالا دعا فرماتے تھے۔
(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)