• 8 جولائی, 2025

دعا کا تحفہ

مسجد جانے کی دُعا

حضرت عبدا للہؓ بن عمروؓ بن العاص بیان کرتے ہیں کہ رسول کریمﷺ جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دُعا کرتے۔ اگر یہ دُعا کی جائے تو شیطان کہتاہے کہ یہ شخص آج کے دن مجھ سے محفوظ ہو گیا۔

اَعُوذُ بِاللّٰہِ العَظِیمِ وَبِوَجھِہِ الکَرِیمِ وَسُلطَانِہِ القَدِیمِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیمِ

(ابوداؤد، کتاب الصلوٰۃ)

ترجمہ:میَں راندے ہوئے شیطان سے اُس اللہ کی پناہ میں آتا ہوں جو بہت عظمت والا ہے۔مَیں اُس کے عزت والے چہرے اور اُس کی ازلی بادشاہت کی پناہ میں آتاہوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ57)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ