• 8 مئی, 2024

یونان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے پروگرام میں شمولیت

مکرم عطاء النصیر صاحب و مربی سلسلہ ونیشنل صدر یونان کو موٴرخہ 26؍ ستمبر 2022کوUNHCR یونان کی ملکی نمائندہ محترمہ ماریہ کلارا مارٹن صاحبہ کی دعوت پر ان کے ایک پروگرام DRIVING&ROAD SAFETY PROJECT کی اختتامی تقریب تقسیم اسناد میں شرکت کی توفیق ملی۔ اس پروگرام میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے سپیشل نمائندہ برائے ROAD SAFETY مکرم جان ٹاڈ صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یونان کی نائب وزیر برائے امگریشن اور اسائلم بھی شامل ہوئیں۔اس پروگرام میں یونان کی دیگر سرکاری و سفارتی اور غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کے علاوہ کیتھولک ریلیف کے ملکی سربراہ، روڈ سیفٹی انسٹیٹیوٹ پانوس میلوناس کی صدر محترمہ واسیلیکی دانیلی میلونا، UNHCR PROTECTION OFFICER مکرم پیتروس ماستاکاس صاحب اور ایران، شام، افغانستان اور گیمبیا سے تعلق رکھنے والے چند طلباء کو محترم مربی صاحب نے جماعت احمدیہ یعنی حقیقی اسلام کا تعارف کروایا۔ الحمد للّٰہ علی ذلک۔ اس موقع پر برطانوی سفیر کے نمائندہ سے بھی ان کی گفتگو ہوئی جو جماعت احمدیہ سے پہلے ہی متعارف تھے اور ایک پراجیکٹ میں جماعت احمدیہ کےساتھ پہلے بھی کام کرچکے ہیں۔ طلباء میں سے تین کو محترم مربی صاحب نے اپنے گھر ملنے کے لئے بلایا ہے۔ اس کے علاوہ گیمبیا سے تعلق رکھنے والے دوست اپنی کمیونٹی کے صدر کے ساتھ محترم مربی صاحب سے ملنے کے لئے تشریف لائیں گے۔ یہ پروگرام دو گھنٹے یعنی شام 6 بجے سے 8 بجے تک جاری رہا۔ امید اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس پروگرام میں شمولیت کی وجہ سے تبلیغی روابط میں اضافہ ہوگا۔ ان شاء اللہ۔خداتعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے سینے بھی احمدیت کے نور سے منور فرمائے اور یہ لوگ بھی وقت کے امام کو پہچانیں۔ آمین

(رپورٹ: ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل آن لائن۔ یونان)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ