• 25 اپریل, 2024

نمونہ ہے ہمارے سامنے بدری صحابہ ؓکا

خدا کی حمد کے اُس کی ثنا کے گیت گائیں گے
عدو رُسوا رہے گا اور ہم اعزاز پائیں گے
یقیناً آتے ہیں غالب خدا اور انبیاء آخر
ہم اس دنیا کو پھر اسلام کا چہرہ دکھا ئیں گے
نمونہ ہے ہمارے سامنے بدری صحابہؓ کا
مجاہد ہیں خوشی سے جان کی بازی لگائیں گے
رسول اللہؐ کا پیغام دیں گے ساری دنیا میں
نئے انداز سے ارض و سما کو پھر سجائیں گے
خلافت کی قیادت میں ہمیشہ کامرانی ہے
لوائے احمدیت آسمانوں پر اُڑائیں گے
پیامِ زندگی دیں گے سبھی نابینا لوگوں کو
جو بہرے ہیں اُنہیں آیاتِ قرآنی سنائیں گے
وہ خود سامان کرتا ہے ہماری رستگاری کا
سر تسلیم اُس کے آستانے پر جھکائیں گے
تعصب اور جہالت میں پھنسی بے راہ دنیا کو
خدائے قادر و قیوم کا چہرہ دکھائیں گے
جو حق پہچان لیتے ہیں وہ باطل سے نہیں ڈرتے
مسیحا سے کیا ہے عہد بیعت جو نبھائیں گے

(امۃ الباری ناصر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 نومبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 نومبر 2020