• 18 مئی, 2024

چھوٹے بچوں کے سر کے بال کیوں منڈواتے ہیں؟

ایک بچی نے سوال کیا کہ چھوٹے بچوں کے سر کے بال کیوں منڈواتے ہیں؟
حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ یہ سنت ہے، بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو اس کا عقیقہ کرواتے ہیں، لڑکی کے لیے ایک بکرا اور لڑکے کے لئے دو بکرے ذبح کرتے ہیں۔ یہ صدقہ نہیں ہوتا، آپ خود بھی کھا سکتے ہیں۔ بال کٹواتے ہیں اور بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ میں دیتے ہیں۔ بچے کی عمر، صحت اور زندگی کے بابرکت ہونے کے لئے عقیقہ کیا جاتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کر کے دکھایا کہ اس طرح کرنا چاہیے، اس لئے کرتے ہیں۔

(الفضل انٹرنیشنل 08 تا 14 جولائی2016، صفحہ12)

ایک واقفہ نَو نے سوال کیا کہ بچے کی پیدائش کے شکرانے کے طور پر جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔ تو لڑکے کے لئے دو اور لڑکی کے لئے ایک کیوں کیا جاتا ہے اور دوسرا یہ کہ کیا بکرے کی بجائے گائے کی قربانی میں حصہ بھی ڈالا جاسکتا ہے؟

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: یہ عقیقہ ہوتا ہے اور عقیقے کے لئے تو بکرے یا بھیڑ کی قربانی کا ہی حکم ہے۔ حصے سے متعلق پھر یہ سوال اٹھاؤ گی کہ جائیداد میں مرد کے دو حصے کیوں ہیں اور عورت کا ایک حصہ کیوں ہے؟ کوئی نہ کوئی حکمت تھی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دو کریں۔ ہوسکتا ہے کہ لڑکوں کو لڑکیوں کی نسبت برائیوں سے بچانے کی زیادہ ضرورت ہو۔ تمہیں اس بات پر خوش ہونا چاہئے۔

(الفضل انٹرنیشنل 20 تا 26 جولائی2012، صفحہ13)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ