• 10 مئی, 2025

شان مسیح موعود علیہ السلام

اے مسیحائے زماں! اے عاشق رب الوری!
تیرے دم سے پھیلتا جاتا ہے نورِ مصطفیؐ

تو بہادر شیر تھا، اسلام کا تھا پہلواں
غیرتِ اسلام کا رکھتا تھا دل میں ولولہ

کر دیا باطل کو پسپا تو نے ہر میدان میں
توڑ ڈالا تو نے شیطاں کا ہر اک مکر و دغا

جومقابل پر ترے آیا ہزیمت پا گیا
تیری عظمت کا ہی ڈنکا ہر جگہ بجتا رہا

تو نے قرآں کے معارف کر دیے سب پر عیاں
نورِفرقاں سے منور کر دیا چھوٹا بڑا

دے دیا ہم کو وصیت میں خلافت کا نظام
اس طرح تو نے جماعت کو سدا زندہ کیا

چاہتے تھے روکنا دشمن تری آواز کو
آج وہ آواز پہنچی ہے جہاں میں ہر جگہ

ایم ٹی اے پر دیکھتے ہیں لوگ تیرے حسن کو
ہوتے ہیں تجھ پر فدا وہ ہر گھڑی صبح و مسا

تیرے احساں گن نہیں سکتا مرے پیارے مسیح !
دے گیا ہم کو خزانے اور پھر اپنی دعا

فیض تیرے سے بنا مومن بھی شاعر دین کا
میرا مولی رحمتیں نازل کرے تجھ پر سدا

(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ