• 26 اپریل, 2024

فقہی کارنر

طاعون زدہ علاقہ سے باہر نکل جاؤ

یکم مارچ 1907ء کو ایک دوست نے (حضرت مسیح موعودؑ سے) ذکر کیا کہ ہمارے گاؤں میں طاعون ہے۔ فرمایا کہ گاؤں سے فوراً باہر نکل جاؤ اور کھلی ہوا میں اپنا ڈیرہ لگاؤ۔ مت خیال کرو کہ طاعون زدہ جگہ سے باہر نکلنا انگریزوں کا خیال ہے اور اس واسطے اس کی طرف توجہ کرنا فرض نہیں، یہ بات نہیں۔ طاعون والی جگہ سے باہر نکلنا، یہ فیصلہ شرعی ہے۔ گندی ہوا سے اپنے آپ کو بچاؤ۔ جان بوجھ کر ہلاکت میں مت پڑو اور راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر دعائیں کرو اور خدا تعالیٰ سے اپنے گناہ بخشواؤ کہ وہ قادر خدا ہے اور سب کچھ اسی کے قبضہٴ قدرت میں ہے۔ باوجود ان احتیاطوں کے اگر تقدیرِ الٰہی آ جائے تو صبر کرو۔

(بدر 16؍مئی 1907ء صفحہ6)

(مرسلہ:داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

رمضان کی آمد آمد ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 فروری 2023