• 19 اپریل, 2021

تاثرات / آراء

اللہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ آپ بخیریت ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت سے رکھے اور ہمیشہ مقبول خدمت دین کی توفیق سے نوازتا رہے۔

روزانہ کی طرح آج کا اخبار بھی بہت عمدہ تھا۔ د، طاہر صاحبہ کا مضمون ’’ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی‘‘ پڑھ کر بہت مزہ آیا۔واقعی ہمارا پیارا اللہ کیسے کیسے کن کن حالات میں غیر ممکن کو ممکن بنا دیتا ہے۔ انسان حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔ دلوں میں چھپی پاک خواہشات کو کیسے حیرت انگیز رنگ میں پورا فرما دیتا ہے۔ بلاشبہ وہ قادر و قدیر ہے۔ پرندے پیسیفک گولڈن پلوور کی کہانی پڑھ کر بھی یہی نتیجہ نکلا۔ ہر انسان سچے دل سے سوچے تو یہی سامنے آتا ہے کہ ’’ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی‘‘

اللہ پاک ہمیشہ ہمیں اپنی حفظ و امان میں رکھے، اپنے فضلوں سے نوازتا رہے، آمین

اخبار کا سارا انتخاب ہی خوب ہے۔ درثمین احمد صاحبہ کا مضمون ’’صحابیات کے حیا کے نمونے‘‘ بھی بہت عمدہ تحریر ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عمل کرنے والا بنائے۔

آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو بہترین جزائے خیر سے نوازے،

والسلام، طالب دعا
خاکسار مبارکہ شاہین
ڈارمشٹڈ، جرمنی

تاثرات / آراء

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

محترم ایڈیٹر صاحب الفضل آن لائن،
مصلح موعود نمبر پڑھا۔ ماشاءاللہ اداریے سے لے کر ہر ہر مضمون بہت عمدہ اور معلوماتی تھا۔ الفضل کے خاص نمبر شماروں کا تو ہمیشہ سے بے تابی سے انتظار رہتا ہے اور جب تک مکمل پڑھ نہ لوں چین نہیں ملتا۔ اس بار آپ کی شفقت کی وجہ سے اپنا مضمون مصلح موعود نمبر میں دیکھ کر دگنی خوشی ہوئی۔

اللہ تعالیٰ آپ کے کاموں میں برکت دے اور ہم سب کو الفضل کو پڑھنے اور اس سے فیض اٹھانے کی توفیق بخشے۔ آمین

والسلام
خاکسار
طاہر احمد
فن لینڈ

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 مارچ 2021