• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

سَلَامٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ

(تذکرہ صفحہ:404)

ترجمہ: تمہارے لئے سلامتی ہے، خوش رہو۔

یہ خیر و سلامتی کی الہامی دعا ہے جو کہ ایک سے زائد مرتبہ حضرت اقدس مسیحِ موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام کو الہام ہوئی۔

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اس دعا کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’اللہ تعالیٰ کی اس صفت کا ادراک بھی ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃوالسلام نے دیا۔ 9ستمبر 1903ء کو آپ نے فرمایا کہ مجھے الہام ہوا کہ سَلَامٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ یعنی تمہارے لئے سلامتی ہے، خوش رہو۔ پھر کیونکہ بیماری وبائی کا بھی خیال تھا (اُن دنوں میں طاعون کی وبائی بیماری پھیلی ہوئی تھی) تو اس کا علاج خداتعالیٰ نے یہ بتلایا کہ اس کے ناموں کا وِرد کیا جائے۔ یَاحَفِیْظُ، یَاعَزِیْزُ، یَا رَفِیْقُ یہ تین نام بتائے گئے۔‘‘

(خطبہ جمعہ فرمودہ 28مارچ 2008)

اللہ تعالیٰ جماعت کے ہر فرد کے لئے صحت وسلامتی ،خیروبرکت اور فضل ورحم کے سامان فرمائے۔ اس وبائی بیماری (کرونا) سے سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 مارچ 2021