• 24 اپریل, 2024

سامانِ عبرت اور دعاؤں کی تلقین

کرونا ایک وبائی مرض آجکل پوری دنیا میں دامن کشا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔۔ابھی تک کوئی نسخہ اکسیر بھی ماہرین طب اور علوم طبعیہ کے ہاتھ نہیں آیا۔ حفظ ما تقدم کے طور پرسیدنا حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے علاج کا نسخہ اور خطبات جمعہ میں ہدایات دی گئی ہیں دنیا کے ماہرین کی طرف سے بھی اسی قسم کا ہی پرچار ہے۔ وبائی عوارض اپنے اندر سامان عبرت رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف جھکنا چاہیے اور اسی سے ہی رحم مانگنا چاہیے۔ اموات کو بنظر تخفیف نہیں دیکھنا چاہیے یہ امر بھی موت کا سبب بن جاتا ہے۔

حضرت اقدس مسیح موعودؑ ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ کسی گاؤں میں ہیضہ پھوٹا۔ایک آدمی کسی کی لاش دیکھ کر بولا۔ کمبخت پیٹ بھر کر کھاتے ہیں اور اسی لئے مرتے ہیں۔ ہم تو ایک چپاتی کھاتے ہیں اور بیمار بھی نہیں ہوتے۔ دوسرے دن ایک جنازہ نکلا۔کسی نے پوچھا یہ کس کا جنازہ ہے؟ بتایا گیا یہ ایک چپاتی کھانے والے کا ہے۔

(خطبات جمعہ جلد9 ص 153 از حضرت مصلح موعود)

(مرسلہ: محمد اشرف کاہلوں)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 اپریل 2020