• 25 اپریل, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔ آراء۔ تجاویز

مکرمہ ناصرہ ایوب جرمنی سے لکھتی ہیں۔

خاکسار کوروزنامہ الفضل سے کئی سال سے ایک عشق ہے۔ جب حالات ٹھیک ہوتے تھے تو گھروں میں پوسٹ مین کے ذریعے مل جاتا اور جب ملکی حالات خراب ہوتے تو سب سے پہلے بدقسمت لوگ الفضل پر پاپندی لگاتے جس سے دل بہت اداس ہو جاتا دعائیں کرتے وقت گزر جاتا لائبریری میں جا کر کئی کئی گھنٹے الفضل پڑھنے میں مصروف رہتی اور کئی بار تو وقت کا احساس بھی نہ رہتا۔

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جرمنی میں اب ہمارے ایک عزیز روزانہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن آتے ہی بھیج دیتے ہیں اللہ ان کو جزاءِ عظیم دے۔ میں الفضل کے ذریعے اُن کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اس طرح ہم 50 سے زیادہ خاندان کے افراد تازہ شمارہ ملتے ہی پڑھ لیتے ہیں

اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے مطالعہ کتب کے لئے اخبار روزنامہ الفضل لندن آن لائن دیا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے آقا ایّدہ اللہ تعالیٰ کو صحت وسلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور ہماری طرف سےحضور انور کی آنکھیں ٹھنڈی رکھے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 اپریل 2020