• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي كَفَانِي، وَآوَانِي، وَأَطْعَمَنِي، وَسَقَانِي، وَالَّذِي مَنَّ عَلَيَّ فَأَفْضَلَ، وَالَّذِي أَعْطَانِي فَأَجْزَلَ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ، اَللّٰهُمَّ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهٗ، وَإِلٰهَ كُلِّ شَيْءٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ

(ابوداؤد كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يُقَالُ عِنْدَ النَّوْم ِحدیث: 5058)

ترجمہ : ’’تمام تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے (ہر طرح سے) میری کفایت کی اور مجھے رہنے کی جگہ عنایت فرمائی، مجھے کھلایا، پلایا اور جس نے مجھ پر احسان کیا اور بہت زیادہ کیا، جس نے مجھے دیا اور بہت خوب دیا۔ ہر حال میں اللہ ہی کی تعریف ہے۔ اے اللہ! اے ہر چیز کے پروردگار اور اس کے مالک! اے ہر چیز کے معبود! میں آگ سے تیری پناہ چاہتا ہو۔‘‘

یہ سید و مولیٰ پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی رات سوتے وقت کی جامع دعا ہے۔

حضرت عبداللہ ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنے بستر پر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے ۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 اپریل 2021