ہم احمدی مسلم بچے ہیں
ہم پیار خدا سے کرتے ہیں
ہم پر ہے خدا کا فضل و کرم
ہم ایک خلیفہ رکھتے ہیں
جو اللہ سے ہم سب کے ليے
دن رات دعائیں کرتے ہیں
ہم مستقبل ہیں دنیا کا
ہم سینہ تان کے چلتے ہیں
سر پر ہے خلافت کا سایہ
ہم ہر دم آگے بڑھتے ہیں
ہم شیر بہادر بچے ہیں
ہم صرف خدا سے ڈرتے ہیں
آقا سے محبت ہے ہم کو
آقا کی اطاعت کرتے ہیں
ہم کام وہ سارے کرتے ہیں
جو پیارے آقا کہتے ہیں
(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)