• 2 مئی, 2024

ضروری اعلان از ایڈیٹر

مضمون نگار اور کمپوزنگ کرنے والے حضرات
Punctuations کا خیال رکھا کریں

  • مضمون نگاروں اور کمپوزنگ کی خدمت بجالانے والے حضرات و خواتین سے درخواست ہے کہ وہ کمپوزنگ کے دوران Punctuations یعنی commas, dashes اور فل اسٹاپ کا بر محل استعمال کریں۔ بعض دوست متن میں اتنا تسلسل رکھتے ہیں کہ نہ dash یا نہ الٹا Comma۔ بعض تو پیرے کے آخر پر بھی Dash نہیں لگاتے۔
  • اور بعض Commas کا استعمال اتنی کثرت سے کرتے ہیں کہ ’’اور‘‘ سے پہلے بھی الٹا Comma لگاتے ہیں اور بعض حوالہ جات میں ہر لفظ کے بعد الٹا Dash, Comma یا Semi-Colon لگا دیتے ہیں۔ جو درست نہیں اور نہ آنکھوں کو بھلا معلوم ہوتا ہے۔
  • اور بعض خاص عبارت کو Inverted Commas میں جب لاتے ہیں تو سنگل Comma لگاتے ہیں اور وہ بھی باہر کو نکلے ہوئے جبکہ ڈبل Commas لگنے چاہئیں اور وہ بھی سیدھے ہوں۔
  • بعض دوست الفاظ پر بلاوجہ زیر زبر لگارہے ہوتے ہیں۔ اس کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
  • آخر میں یہ درخواست بھی کرنی ہے کہ کمپوزنگ کے بعد میٹر کو ایک بار پڑھ کر درستگی ضرور کردیں۔ اور اگر کسی حوالہ کو کمپوز کیا ہے تو اصل کتاب سے Tally ضرور کریں۔ یہ بھی لازمی ہے کہ اگرحوالہ، بالخصوص حضرت مسیح موعودؑ یا خلفاء کی تحریر سے ہو تو اصل کتاب تک رسائی ضروری ہے۔ بعض اوقات کسی جگہ سے حوالہ لیا ہو وہاں کتابت کی غلطی سے لفظ بدل گیا ہوتا ہے۔

کَانَ اللّٰہُ مَعَکُمْ وَ بَارَکَ اللّٰہُ فِی سَعْیِکُمْ

(ابو سعید۔ ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ