• 2 مئی, 2024

ایم ٹی اے کی نئی موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائیٹ کا افتتاح

ایم ٹی اے کی نئی موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائیٹ کا افتتاح

اللہ تعالیٰ دنیا کو تباہ کاریوں سے بچائے (دعا کی تحریک)

 (خطبہ جمعہ)

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ نے اپنے خطبہ جمعہ بیان فرمودہ  08 اپریل 2022ء میں ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی نئی موبائل اپلیکیشن اور ویب سائیٹ کے افتتاح  کا اعلان فرمایا۔

اس ویب سائیٹ کا ایڈیس www.313companions.org ہے۔

اس ویب سائیٹ میں حضورانور ایدہ اللہ کے  313 بدری صحابہ رضی اللہ عنہم سے متعلق خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔

اس ویب سائیٹ میں احباب  بدری صحابہ سے متعلق خطبات سننے کے علاوہ ان سے متعلق پروفائلز پڑھ سکتے ہیں۔ جہاں تک مطالعہ یا مشاہدہ کیا ہو اس کو بک مارک بھی کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ہر صحابی کے متعلق سوال و جواب کا ایک کوئز بھی موجود ہے۔ویب سائیٹ پر متعلقہ مفید نقشہ جات بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس ویب سائیٹ پر ناموں اور مشکل الفاظ کا عربی تلفظ بھی سنا جاسکتا ہے۔

اب تک کی اپلوڈ کی گئی معلومات کے علاوہ آئندہ آنے والی نئی معلومات اور ویڈیوز بھی ہر ہفتہ جاری کی جائیں گی۔

اللہ تعالیٰ اس موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائیٹ کے افتتاح کو ہر لحاظ سے مبارک فرمائے۔ آمین

حضورانور ایدہ اللہ نے خطبہ کے آخر پر دنیا کے حالات کے متعلق دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:
’’دنیا کے حالات کے لئے بھی دعائیں کریں اللہ تعالیٰ دنیا کو تباہ کاریوں سے بچائے اور ان کو عقل دے کہ یہ اپنے پیدا کرنے والے  خدا کو پہچاننے والے ہوں۔‘‘

(ادارہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

سحری کھا کر روزہ رکھنا ضروری ہے