• 15 مئی, 2024

خداتعالیٰ کی شفقت

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔
’’یہ لوگ ہیں کہ تکلف سے اپنے آپ کو مشقّت سے محروم رکھتے ہیں۔اس لئے خدا اُن کو دوسری مشقّتوں میں ڈالتا ہے اور نکالتا نہیں اور دوسرے جو خود مشقّت میں پڑتے ہیں اُن کو وہ آپ نکالتا ہے۔ انسان کو واجب ہے کہ اپنے نفس پر آپ شفقت نہ کرے بلکہ ایسا بنے کہ خدا تعالیٰ اُس کے نفس پر شفقت کرے کیونکہ انسان کی شفقت اس کے نفس پر اس کے واسطے جہنم ہے اور خدا تعالیٰ کی شفقت جنت ہے۔ ابراہیم علیہ السلام کے قصّہ پر غور کرو کہ جو آگ میں گرنا چاہتے ہیں تو اُن کو خد اتعالیٰ آگ سے بچاتا ہے اور جو خود آگ سے بچنا چاہتے ہیں وہ آگ میں ڈالے جاتے ہیں۔ یہ سلم ہے اور یہ اسلام ہے کہ جو کچھ خدا تعالیٰ کی راہ میں پیش آئے۔ اُس سے انکار نہ کرے اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی عصمت کی فکر میں خود لگتے تو

وَاللّٰہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ

(المائدۃ :68)

کی آیت نازل نہ ہوتی۔ حفاظت الٰہی کا یہی سِرّ ہے۔‘‘

(ملفوظات جلد دوم ص564)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 21، 07 مئی 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 مئی 2020