• 27 اپریل, 2024

آج کی دعا

  • أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّآمَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَّهَآمَّةٍ وَّمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَّآمَّةٍ

(بخاری کتاب الانبیاء)

ترجمہ: میں اللہ کے کامل اور مکمل کلمات کی پناہ طلب کرتا ہوں۔ موذی شیطان اور جانور سے اور ہر نظر بد سے۔

  • اَللّٰھُمَّ َاَذْھِبْ حَرَّھَا وَ بَرْدَھَا وَ وَﺻَﺒَﮭَﺎ

(مسند احمد جلد3)

ترجمہ: اے اللہ! اس سے ہر قسم کا بداثر گرم و سرد زائل کردے اور اسے اس مصیبت سے چھٹکارا دے۔

پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ نظر بد سے بچنے کی دعائیں ہیں۔ پہلی دعا نبی کریمؐ اپنے نواسوں حضرت حسنؓ اور حضرت حسیؓن پر بھی دم کرتے تھے۔

اللہ تعالیٰ پوری جماعت کو ہر طرح کی آفات سماوی، وبائی امراض و دیگر بلاؤں سے ہمیشہ بچائے۔ آمین

(قدسیہ محمودسردار)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 21، 07 مئی 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 مئی 2020