• 2 اگست, 2025

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ یَوْمِ السُّوْءِ وَ مِنْ لَیْلَةِ السُّوْءِ وَ مِنْ سَاعَةِ السُّوْءِ وَ مِنْ صَاحِبِ السُّوْءِ وَ مِنْ جَارِ السُّوْءِ فِیْ دَارِ الْمُقَامَةِ

(طبرانی جلد17 صفحہ:294)

ترجمہ: اے الله! بے شک میں آپ کی پناه مانگتا ہوں برے دن اور بری رات سے، بری گھڑی اور برے دوست سے اور رہنے کی جگہ میں برے ہمسایہ سے بھی۔

یہ سید و مولیٰ پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی حفاظتِ الٰہی کی اور برے وقت سے بچنے کی جامع دعا ہے۔

حضرت عبداللہ بن مسعودؓ آنحضرت ﷺ کی حفاظتِ الٰہی کے حصول کے لئے مندرجہ ذیل یہ دعا بیان کرتے تھے۔

اے اللہ! ہر حال میں میری اسلام کے ساتھ حفاظت فرما۔ کھڑے ہوئے بھی اور بیٹھے اور لیٹے ہوئے بھی، اور کسی حاسد دشمن کو میرے پر خوش نہ کرنا۔ اے اللہ !میں تجھ سے ہر وہ خیر مانگتا ہوں جس کے خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں، اور میں تجھ سے ہر اس شر سے بھی پناہ مانگتا ہوں جو تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔

(مستدرک حاکم جلد1 صفحہ:525)

صحبتِ صالحین کی اہمیت کا اندازہ آنحضرت ﷺ کے اس ارشاد سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا
انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے (یعنی دوست کے اخلاق کا اس پر اثر ہوتا ہے) اس لئے اسے غور کرنا چاہئے کہ وہ کسے دوست بنا رہا ہے۔

(ابوداؤد کتاب الادب)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جون 2021