• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

مَاۤ اَصَابَ مِنۡ مُّصِیۡبَۃٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰہِ ؕ وَ مَنۡ یُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰہِ یَہۡدِ قَلۡبَہٗ ؕ وَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۱۲﴾

(التغابن:12)

ترجمہ: کوئی مصیبت نہیں پہنچتی مگر اللہ کے اِذن کے ساتھ۔ اور جو اللہ پر ایمان لائے وہ اُس کے دل کو ہدایت دیتا ہے اور اللہ دائماً ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔

قرآنِ مجید کی اس مبارک آیت میں خداتعالیٰ کے ہر چیز پر قادر ہونے، اسکے عالم الغیب اور تمام قدرتوں میں کامل ہونے کا نہایت خوبصورت بیان کیا گیا ہے۔

ایک حدیث مبارکہ میں آنحضرتﷺ سے مندرجہ ذیل دعا مروی ہے۔ آپﷺ فرماتے ہیں:

بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَآءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ۔

(جامع ترمذی أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بَابُ مَا جَآءَ فِي الدُّعَآءِ إِذَآ أَصْبَحَ وَإِذَآ أَمْسیٰ حدیث: 3388)

ترجمہ : میں اللہ کے نام کے ساتھ دعا کرتا ہوں جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز زمین اور آسمان میں نقصان نہیں پہنچاسکتی ۔ اور وہ بہت سننے والا ہے اور جاننے والا ہے ۔

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

’’ایسا کوئی شخص نہیں ہے جو ہر روز صبح و شام کو بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَآءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ کی دعا تین بار پڑھے اور اسے کوئی چیز نقصان پہنچادے۔

حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ اپنے منظوم کلام میں فرماتے ہیں :

اے خدا اے کارسازو عیب پوش  و کردگار
اے میرے پیارے مرے محسن مرے پروردگار
ہاتھ میں تیرے ہے ہر خسران  و نفع  و عسر و یُسر
تو ہی کرتا ہے کسی کو بے نوا یا بختیار
جس کو چاہے تختِ شاہی پر بٹھا دیتا ہے تو
جس کو چاہے تخت سے نیچے گرا دے کر کے خوار
عزت  و ذلت یہ تیرے حکم پر موقوف ہیں
تیرے فرماں سے خزاں آتی ہے اور بادِبہار

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جولائی 2021