• 13 مئی, 2025

تاثرات/آراء

٭مکرم خالد ملک صاحب لکھتے ہیں
الفضل کا احمدیوں کی تعلیم و تربیت میں بہت حصہ رہا ہے۔ میرے گائوں میں ہفتے کے بعد 3، 4 دن کی الفضل اکٹھی آتی تھیں، عصر کے وقت مسجد سے لے کر، گھر جاتے جاتے ہی پڑھ لیا کرتا تھا۔ شروع میں تو میں نے ایک کاپی بنائی تھی جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی ؓ کے اقتباسات لکھا کرتا تھا۔

بعد میں الفضل ہی سنبھال کر رکھنا شروع کر لی۔‏ میں نے ساری الفضل سنبھال کر رکھی تھیں، حضور کے خطبات کی الفضل علیحدہ سے جلد کر کے رکھی تھیں۔ میں شدت سے اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب 1992 سے لے کر 1999 تک کی الفضل انٹر نیٹ پر موجود ہوں گی۔ اور میں ان کو دوبارہ پڑھ سکوں گا۔

٭مکرم نصیر احمد قمر لندن سے لکھتے ہیں:
آپ کے پیغام کا بہت شکریہ۔ اللہ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو جو بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں تمام خدمات کی بہترین جزا عطا فرمائے۔

مجھے اور میری اہلیہ کو دعا میں یاد رکھیں۔ اللہ ہم پر رحم فرمائےاور ہر قسم کی تکالیف سے اپنے فضل سے نجات دے اور صحت و تندرستی والی اپنے فضلوں سے معمور فعال خوشحال اور بابرکت زندگی عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جولائی 2021