• 14 مئی, 2025

ایڈیٹر کے نام خطوط

٭مکرم افضل طاہر لکھتے ہیں:
میں الفضل کا بہت بڑا پرستار ہوں۔

پاکستان کے مخصوص حالات کی وجہ سے کچھ دوری ہو گئی۔ اب میں نے دوبارہ وقفے سے مطالعہ شروع کیا ہے۔ ایک ڈائری بھی ساتھ رکھتا ہوں۔جو عبارتیں دل کو بھاتی ہیں انکو اس ڈائری میں لکھتا ہوں ۔سوچتا ہوں پہلے کس طرح کم علمی میں زندگی گذر گئی ۔اعلی مضامین ہوتے ہیں۔یہ ہمارا قومی اخبار ہے۔ اللہ تعالی اسے دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین ۔اسے پڑھکر دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔

فقط۔ خیر اندیش۔

٭مکرمہ بشریٰ نذیر آفتاب سسکاٹون کینیڈا سے لکھتی ہیں:
18 جون کے روزنامہ الفضل آن لائن ’’اشاعت نمبر‘‘ میں آپکا اداریہ ’’18۔ جون اور روز نامہ الفضل‘‘ پڑھا جس میں آپ نے الفضل کی تاریخ کیا بیان کی ہے گویا کہ دریا کو کو زے میں بندکر ڈالا، بہت ہی معلوماتی پرچہ تھا۔ یہاں سسکاٹون میں محض خداتعالی کے فضل سے لجنہ کے وائٹس ایپ اور براڈکاسٹ گروپس کے ذریعے روز نامہ الفضل کا تازہ شمارہ بہنوں کو بھیجا جاتا ہے جیسے نہ صرف بہنیں شوق سے پڑھتیں ہیں بلکہ اپنی دلچسپی کے مضامین پرخو شی کا اظہاربھی کرتی ہیں۔

خاکسار نے جب سے ہوش سنبھالا، اپنےگھرمیں الفضل کو اللہ کے فضل سے موجود پایا ۔ الفضل سے بچپن سے کی گئی دوستی دن بدن گہری ہوتی چلی گئی۔ ہمارے گاوں میں شروع شروع میں صرف تین ہی احمدی گھرانےتھےاورآپس میں رشتے دار بھی تھے مگرہر گھر نے اپنا اپنا الفضل اخبار لگوایا ہوا تھا۔ بعض اوقات ڈاک میں تاخیر ہوجانے کے باعث الفضل کےتین تین پرچے ایک ہی دن مل جاتے ہم اور ہمارے والدین تینوں پرچے پڑھ کر دم لیتے۔ میری والدہ صاحبہ نے پرائمری تک تعلیم حاصل کی ہے آپ اکثر کہتی ہیں کہ یہ الفضل کے پڑھنے کی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے نہ صرف میرے دینی علم میں اضافہ کیا ہے بلکہ میری اردو بول چال میں روانی کے ساتھ ساتھ اردو پڑھنے اور لکھنے میں بھی بہت بہتری آئی ہے ’’آؤ اردو سیکھیں‘‘ اور ’’چھوٹی مگر سبق آموز بات‘‘ بہت اچھا اضافہ ہیں میرے والد نذیر احمد خادم صاحب مرحوم کو خلافت احمدیہ سے صدق و وفا کا تعلق اور نظام جماعت سے گہری وابستگی۔ تھی آپ ایک علمی ادبی شخصیت تھے۔ قلم کے شہکار تھے۔ آپکی جنبش قلم سےنکلے ہوئے سینکڑوں مضامین الفضل کی زینت بنے۔ آپ کو کثرت مطالعہ کی عادت تھی، اسی لئے ہم سب بہن بھائیوں کو اپنے والد صاحب کے عملی نمو نے سے ہی جماعتی اخبار و رسائل کی عادت پڑ گئی۔ میرے بڑے بھائی ظہیر احمد طاہر (جرمنی)۔ بھی الفضل میں لکھتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ اور آپکی ساری ٹیم کی کوششوں کو قبول فرمائےاور تمام قارئین کواپنے اس اخبار سے صحیح رنگ میں فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جولائی 2021