• 4 مئی, 2024

دیس کا سندیسہ پر تاثرات

٭بہت خوب لکھا ہے
الفضل اور مولانا سلطان محمود انور صاحب کی 1997-1998 کے دنوں سے میری زندگی میں ایک خاص حوالے سے ممتاز حیثیّت ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

(راجہ عطاءالمنان۔ یو کے)

٭بہت ہی خوبصورت مضمون باندھا ہے آپ نے، اپنے آبائی شہر سے وابستہ یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں اور ربوہ کا تو پھر ایک خاص ماحول تھا اور جذباتی وابستگی کے کئی اور بھی حوالے تھے۔ ‏اللہ کرے کہ پاکستان میں تمام مکاتب فکر اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آزادی سے زندگی گزار سکیں۔

(مونا فاروق۔ نیو یارک)

٭ماشاء اللہ بہت اعلیٰ تحریر ماضی کے خوبصورت لمحات کی جھلک کے ساتھ علمُ تہذیب کو اجاگر کرتی ہوئی پدرانہ شفقت تربیت کا انتہائی خوبصورت زمانہ بہت خوب

(ناصرہ مرزا۔ کینیڈا)

٭ماشاء اللہ بہت سادہ اور دلچسپ مضمون۔ یادوں کو الفاظ میں ڈھالا اور بہت سوں کو بچپن یاد کرا دیا۔

(منصور قریشی۔ امریکہ)

٭جزاک اللہ بہت اچھا لکھا۔ ہمارے گھر میں بھی یہ عادت تھی کہ تلاوت کے بعد الفضل (پڑھتے تھے)۔ گھر میں اکثر مضامین پہ گفتگو ہوتی تھی۔ الفضل کا روز انتظار ہوتا تھا۔ میں تو موصیان کی فہرست اور تلاش گمشدہ تک سب پڑھتی تھی۔

(ندا مبشر۔ آسٹریلیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جولائی 2021