• 7 مئی, 2024

شہدائے احمدیت

یہ مت سوچو پیار میں ہم نے کیا کھویا کیا پایا ہے
من کی دولت ہاتھ آئی ہے، باقی سب تو مایا ہے

عشق محمدؐ کامل ہو کر احمد میں در آیا ہے
قومِ احمد تیرے سر پر پاک نبی کا سایہ ہے

حق کی خاطر مرنے والو! زندۂ جاوید ہو تم
جامِ شہادت پینے والا شیر خدا کو بھایا ہے

خونِ شہیداں کا اک اک قطرہ خوشبو بن کر پھیل گیا
حُبِّ قرآں، عشق محمدؐ چھین نہ کوئی پایا ہے

مظلوموں نے صبر دکھایا، جان خدا کی خاطر دی
شمعِ خلافت جان ہے ان کی، دینِ خدا سرمایہ ہے

(محمد امجد خان سنوری۔ آسٹریلیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ