• 6 مئی, 2024

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَ عِنِّی عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِکَ

(ابو داؤد کتاب الصلوٰۃ)

ترجمہ: ’’اے میرے اللہ !میری مدد فرما کہ تیرا ذکر کروں، تیرا شکر کروں، اور عمدگی سے تیری عبادت بجا لاؤں۔‘‘

یہ پیارےرسول حضرت محمد مصطفی ﷺ کی نماز کے بعد کی دعا ہے۔

حضرت معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت ﷺ نے ان کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا۔ ’’معاذ! خدا تعالیٰ کی قسم !مجھے تم سے محبت ہے۔ میں تجھے تاکید کرتاہوں کہ کسی نماز کے بعد یہ دعا چھوٹنے نہ پائے۔‘‘

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 ستمبر 2020