• 8 مئی, 2025

ایڈیٹر کے نام خطوط

• صفیہ بشیر سامی۔ لندن سے لکھتی ہیں
آپ نے نئے ہجری سال کی سب کو مبارک دی ہے آپ کو بھی دل کی گہرائی سے بہت بہت مبارک ہو جس محنت و لگن سے آپ کی ٹیم ہمارے لئے کام کرتی ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ مبارک بادی کے ساتھ ہی آپ نے جو محرم الحرام کی دعائیں لکھ دی ہیں مجھے تو بہت فائدہ ہوا ہے۔ میں بہت کچھ سیکھتی ہوں آپ کا ہر اداریہ ہی میرے لئے ایک سبق ہوتا ہے جس سے میں سیکھتی رہتی ہوں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین۔

•مکرم مبشر احمد عابد لکھتے ہیں۔
محترم خواجہ عبد العظیم صاحب نے 30جولائی کے الفضل میں واقعہ کربلا کو تاریخی حوالوں کے ساتھ مبالغہ آمیزی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انتہائی اعتدال اور میانہ روی کے ساتھ تحریر کیا ہے۔ تاریخ کے طالب علم کے لئے انتہائی دلچسپ مضمون اور معلومات ہیں۔ اللہ تعالیٰ الفضل کو اور اچھے اچھے لکھاری عطا فرمائے اور آپ سب کی خدمت کو قبول فرمائے آمین۔

• مکرم رحمت اللہ بندیشہ۔ جرمنی تحریر کرتے ہیں۔
میں نے اگرچہ بعض خطوط، مثلاً مکرمی الیاس منیر صاحب کی کتاب ’’حکایتِ دارو رَسن‘‘ یعنی راہ مولیٰ میں اسیری کی سرگزشت میں سے پڑھے تھے۔ لیکن مورخہ 23؍اگست کے مضمون ’’خطوط طاہر اور اسیران راہ مولا‘‘ میں درج خطوط پڑھ کر اس بات پر ایمان بڑھا ہے کہ بہرحال خلیفۃ المسیح ہم خادمان سے بیان سے بڑھ کر دل و جان سے محبت کرتے ہیں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ