• 26 اپریل, 2024

جلسہ سالانہ

یہ جلسہ اے خدا! تیری عطا ہے
ترے مہدی نے جو جاری کیا ہے
یہ دن ہیں عظمتوں اور برکتوں کے
خدا کی رحمتوں اور شفقتوں کے
مبارک تین دن مولیٰ نے بخشے
سبھی سرشار ہیں یاد خدا سے
خدا کے دیں کی وحدت کا نشاں ہے
محافظ اس کا ربِ دو جہاں ہے
ہوا آغاز جس کا قادیاں سے
ہوا ممتاز وہ کون و مکاں سے
محبت اور اخوت کا قرینہ
اطاعت اور عبادت کا ہے زینہ
بہت اعلیٰ ہیں تقریریں بھی اس کی
بہت پیاری ہیں سب نظمیں بھی اس کی
لگیں اسلام کی عظمت کے نعرے
بجھیں کینہ و نفرت کے شرارے
وہ جلسہ جس میں شامل ہوں خلیفہ
یقیناً ہے نرالی شان رکھتا
عجب منظر ہے بیعت کا یہاں پر
وضو اشکوں سے ہوتا ہے جہاں پر
ہو ربوہ میں بھی جلسہ اے خدایا
’’تجھے سب زور و قدرت ہے خدایا‘‘
خدایا! جلد اب وہ دن دکھا دے
مئے وصل خلیفہ جو پلا دے

(تنویر احمد ناصر۔قادیان)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ