• 21 مئی, 2024

سو سال قبل کا الفضل

9؍اکتوبر 1922ء دوشنبہ (سوموار)
مطابق 17صفر1341 ہجری

صفحہ اول پر و دوم پر حضرت سید میر محمد اسحٰق صاحبؓ افسر لنگرخانہ کی ہفتہ وار رپورٹ لنگرخانہ شائع ہوئی ہے۔جس میں آپ نے دورانِ ہفتہ آنے والے مہمانان کی اسماء وار تفصیل اور اخراجات کا ذکر کیا ہے۔

صفحہ نمبر3 اور 4 پرمختلف اخبارات کے مضامین سے چنیدہ اقتباسات شامل کیے گئے ہیں جن پر مدیر صاحب الفضل نے تبصرے کیے ہیں۔ پہلا تبصرہ ’’اشاعتِ اسلام اور مسلمان‘‘ کے عنوان سے ہے۔جس میں لکھنؤ کے ایک اخبار کا ذکر کیا ہے۔ اس اخبار میں ایک تبلیغی انجمن کے قیام بارے مضامین شائع ہو ئے تھے۔چنانچہ اخبار الفضل نے اس انجمن کے قیام اور دوسری جانب خداتعالیٰ کے ہاتھوں قائم کردہ جماعتِ احمدیہ کا ذکر کیا ہے۔اور دونوں انجمنوں کی مساعی کا بیّن فرق بیان کیا ہے۔

دوسرا تبصرہ ’’خلیفۃ المسلمین کی معزولی‘‘ کے عنوان سے ہے۔اس تبصرہ میں ترکی میں کمال اتاترک کے ہاتھوں سلطنتِ عثمانیہ کے خاتمہ اور خلافت کی معزولی کا ذکر کیا گیا ہے۔

تیسرا تبصرہ عیسائی اخبار نور افشاں کی ایک خبر پر ہے جو لاہور میں احمدیوں اور عیسائیوں کے مابین ہونے والے ایک مناظرہ کے بارہ میں ہے۔

صفحہ نمبر5 اور 6 پر ’’حضرت مصلح موعودؓ کی ڈائری‘‘ کے عنوان سے 10ستمبر 1922ء کی ایک مجلس کا ذکر ہے۔اس مجلس میں حضورؓ نے ڈاکٹر عطاء اللہ صاحب اسسٹنٹ سرجن مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے گفتگو فرمائی تھی۔جو اپنے چھوٹے بھائی سمیت بغرضِ تعلیم جرمنی جا رہے تھے۔

صفحہ نمبر7 اور 8 پر ایک مضمون ’’حضرت مسیحِ موعودؑ کے متعلق ڈاکٹر عبدالحکیم کی پیشگوئیاں‘‘ شائع ہوا جو مولوی محمد اسماعیل صاحب مولوی فاضل نے تحریر کیا۔

صفحہ8 اور 9 پر ایک خط ’’نبوت مسیحِ موعود اور غیر مبائعین‘‘ شائع ہوا۔ یہ خط صوفی مبارک علی صاحب کا محررہ ہے۔ صوفی صاحب کا قبل ازیں اہلِ پیغام سے تعلق تھا۔مگر چند ماہ آپ کو احمدیہ مسجد لنڈن میں رہنے کا اتفاق ہوا تو ان پر ثابت ہو گیا کہ اہلِ پیغام کا موقف درست نہ تھا۔لہٰذا اس موقف کے رد میں انہوں نے مذکورہ خط لکھ کر بھیجا۔

اس اخبار کے ساتھ الفضل کی گزشتہ جلد نمبر 9 کا انڈیکس بھی شائع ہوا۔

مذکورہ بالا اخبار کے مفصل مطالعہ کےلیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائی۔

https://www.alislam.org/alfazl/rabwah/A19221009.pdf

(م م محمود)

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین ستمبر 2022ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ