• 24 اپریل, 2024

گیانا کی بارے کچھ حقائق کی درستی

موٴرخہ 22؍دسمبر 2022ء کے شمارے میں ایک مضمون ’’اور زمین اپنے ربّ کے نور سے جگمگا اٹھی‘‘ میں گیانا کی مسجد کے حوالے سے یہ لکھا ہے کہ جماعت کا قیام 1956ء میں ہوا۔ جبکہ اس سال جماعت گیانا کے پہلے احمدی مکرم یوسف خان صاحب نے تحقیق شروع کی تھی اور بیعت کچھ سال بعد کی ہے۔ جماعت کی باقاعدہ رجسٹریشن 1960ء میں ہوئی۔

اسی طرح مضمون میں یہ بھی شائع ہوا کہ مسجد کا نام بیت النور ہے۔ جبکہ یہ مرکزی مسجد کا نام ہے جو کہ بہت بعد میں تعمیر کی گئی تھی۔ گیانا کی پہلی مسجد کا باقاعدہ کوئی نام نہیں تھا۔ سن 2019ء میں حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہٖ العزیز کی خدمت میں نام تجویز کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ چنانچہ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہٖ العزیز نے ازراہِ شفقت اس مسجد کا نام ’’مسجد مہدی‘‘ تجویز فرمایاہے۔

اس کے علاوہ یہ کہ موٴرخہ 27؍دسمبر 2022ء میں جماعت گیانا کی پہلی مسجد کی تاریخ کے حوالے سے خاکسار کا مضمون شائع ہوا۔ مگر جس مسجد کی تصویر شائع ہوئی ہے وہ تصویر مرکزی مسجدبیت النور کی ہے پہلی مسجدکی نہیں۔ چنانچہ ’’مسجد مہدی‘‘ کی تصویر احباب کی خدمت میں شائع کی جاتی ہے۔

احباب ان حقائق کی درستی فرما لیں۔ جزاکم اللہ احسن الجزا۔

(مقصود احمد منصور۔مبلغ انچارج گیانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی