• 19 اپریل, 2024

دُنیائے احمدیت کی طاقت

قطرہ نہیں ہے فضل کی وُسعت ہے اصل میں
لجنہ نہیں عمل کی صداقت ہے اصل میں

محور ہے فضلِ عمر کی سوچوں کا سر بسر
یہ روشنی ہی حسنِ جماعت ہے اصل میں

وہ درس جو دیا انہیں نصرت جہان نے
اُس درس ہی کی ساری یہ نصرت ہے اصل میں

علم وعمل بنانے کی تھی جس کی آرزو
اس رہبرِ موعود ؓ کی چاہت ہے اصل میں

شمعِ عمل جلا کے ہوئی جس کی ابتداء
دُنیائے احمدیت کی طاقت ہے اصل میں

جو اس کی روشنی سے منّور ہے آس پاس
وہ دل نہیں چراغ ِ محّبت ہے اصل میں

صد شکر سو برس ہوئے جس کے قیام کو
خلفائے احمدیت کی برکت ہے اصل میں

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی