• 29 اپریل, 2024

امت کے گلستاں کی معمار ہے لجنہ

اللہ کی پیاری ہے لجنہ یہ ہماری
رحمت کی پھواری ہے لجنہ یہ ہماری

مولا کے کرم سے یہ پھل پھول رہی ہے
تنظیم یہ جاری ہے لجنہ یہ ہماری

ہیرے کی پرکھ سب میں ہوتی نہیں یارو
محمود کی پیاری ہے لجنہ یہ ہماری

سورج زمیں پیارے مہدی کے سبھی شاہد
اور بدر بھی واری ہے لجنہ یہ ہماری

جانا نہ کبھی بھی تو نازک سے بدن پر
بے خوف کھلاڑی ہے لجنہ یہ ہماری

کرنے پہ جو آئے تو چھو لے یہ فلک کو
تلوار کی دھاری ہے لجنہ یہ ہماری

عرفان کی سجتی ہے ہرگام پہ محفل
فیضان یہ جاری ہے لجنہ یہ ہماری

امت کے گلستاں کی معمار ہے لجنہ
سرسبز کیاری ہے لجنہ یہ ہماری

قرآں کے صحیفوں پر گہری نظر اس کی
تدریس سے یاری ہے لجنہ یہ ہماری

(فہمیدہ بٹ۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 فروری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی