• 11 دسمبر, 2024

مجلس انصاراللہ کینیڈا کے تحت ’’صحبت صالحین‘‘ پروگرام کا انعقاد

اللہ کے فضل سے مشرقی کینیڈا کی جماعت نے 30؍دسمبر 2022ء بروزجمعہ کو النصرت مسجد واقع 9899 بلیوارڈ سینٹ مشیل، مونٹریال، کیوبیک میں ’’روحانی صحبت صالحین‘‘ مجلس کا پروگرام منعقد کیا۔

یہ ایک کامیاب اورمنظم پروگرام تھا جس کی میزبانی مجلس انصاراللہ مشرقی کینیڈا نے کی تھی۔ اس تقریب کی منصوبہ بندی کے لیےمشرقی کینیڈا کی تمام مجالس نے بہت محنت سے کام کیا۔ مجلس مونٹریال سنٹر، مغربی مونٹریال اورمشرقی مونٹریال نےتقریب سے متعلق تمام انصاربھائیوں کوتقریب کے لیے اہم پیغامات پہنچانےکی خدمت سرانجام دی۔ان تینوں مجالس میں سےانصارکی اکثریت نےاس تقریب میں شرکت کی جن میں پانچ ایسےانصار بھی شامل ہوئے جو مشرقی کینیڈا کی دیگر مجالس سے آئے تھے۔ محترم نائب صدرصاحب انصاراللہ کینیڈا نےدودیگرنیشنل مجلس عاملہ کےاراکین کے ساتھ ٹورنٹوسےمونٹریال کا سفرکیاجوکہ اس تقریب میں شرکت کے لیے 600 کلومیٹر کا سفر ہے۔

محترم نائب صدرمجلس صاحب، قائدعمومی صاحب، قائد تربیت صاحب اور ناظم اعلیٰ صاحب اسٹیج پرموجود تھے اور تقریب کاانعقاد کیا۔ پروگرام کےآغاز سے پہلے نماز عشاء ادا کی گئی جو7 بج کر15منٹ پر ہوئی اور جس کے بعد عشائیہ کا انتظام تھا۔

صحبت صالحین کا پروگرام رات 8:30 پرتلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا پھران آیات کا ترجمہ پیش کیا گیا اور عہد دوہرایا گیا۔ تقریب کے منتظمین کی جانب سے ڈاکٹر وحیدالرحمٰن صاحب کو مدعو کیا گیا تھا۔ جنہوں نے مسلسل ایک گھنٹہ ذیابیطس کے مرض پر تفصیلات پیش کیں۔ بہت سے انصار نے اس موضوع پر پیش کی جانے والی معلومات میں دلچسپی لی اوراس بیماری کے بارے میں بہت سے سوالات پوچھے۔

پریزنٹیشن کے بعد محترم نائب صدرصاحب نے اپنا تعارف کرایا اور تقریب میں موجود تمام ممبران سے درخواست کی کہ وہ اپنے اپنےخاندانوں کا اور جن پیشوں سے وابستہ ہیں اس کا مختصر تعارف پیش کریں۔ لہٰذا اس پروگرام کےدوسرے حصے میں شامل اراکین مجلس نے متاثر کن واقعات سنائے کہ انہوں نے احمدیت کیسے قبول کی۔

اور غیراحمدیوں اوران کے رشتہ داروں کی طرف سے انہیں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑاان کا بھی ذکر کیا۔ حاضری زیادہ ہونے کی وجہ سے تعارفی پروگرام میں مجموعی طور پر تقریباً دوگھنٹے لگے۔

اس سیشن کے بعد منتظمین کی جانب سے چند دلچسپ گیمز کا بھی پروگرام تھا جن میں چیریڈز اور میوزیکل چیئرز شامل تھی یہ محفل صبح 2:30 تک جاری رہی۔ چند گھنٹوں کی نیند کے بعد اراکینِ مجلس صبح 5:45 پرتہجد کی نماز کے لیے بیدارہو کر حاضر ہو گئے۔

نمازفجر اور درس کے بعد اراکین کی خدمت میں ناشتہ میں حلوہ پوری کے ساتھ چنے کے سالن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اللہ کے فضل وکرم سےاس تقریب میں کل 105 ممبران نے شرکت کی اور الحمدللّٰہ یہ تقریب بہت کامیاب رہی۔

(عبدالشکورناصر۔ ناظم تعلیم مشرقی کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 فروری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی