• 24 اپریل, 2024

ترقیاتی رپورٹ لجنہ اماء اللہ جرمنی

2005ء تا 2009ء

  • ماہانہ رپورٹس پر مجالس کو تبصرہ جات بھجوانے شروع کیے۔
  • لجنہ اماء اللہ جرمنی کی کارکردگی کی رپورٹ براہ راست حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں بھجوائی جانے لگی۔ اس سے قبل نیشنل امیر کی وساطت سے رپورٹ جا یا کرتی تھی۔
  • لجنہ کے جماعتی آئی ڈی کارڈ کا سسٹم شروع ہو گیا۔ پہلے لجنہ کے کارڈ بنائے گئے بغیر تصویر کے، پھر ناصرات کے کارڈ بنے۔
  • مجالس کی صدرات لجنہ کے انتخابات کا سلسلہ پہلے سارا سال جاری رہتا تھا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے راہنمائی سے یہ انتخابات لجنہ اماء اللہ کے سال کے آخری دو ماہ اگست اور ستمبر میں کیے جانے لگے۔
  • مجلس شوریٰ لجنہ میں پہلے سب کمیٹیاں نہیں بنائی جاتی تھیں۔ تمام منظور شدہ تجاویز ان سالوں میں مجلس شوریٰ کے موقع پر باقاعدہ سب کمیٹیاں اور سب کمیٹی مال حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی راہنمائی سے بنائی گئیں۔ نیز مجلس شوریٰ میں پرنٹ کروا کر مالی سال کا بجٹ پیش کیا جانے لگا۔
  • شعبہ ناصرات میں سیکرٹری ناصرات نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق پہلی دفعہ ناصرات کی عاملہ بنائی۔
  • پریکٹیکل کے لیے بچیاں آنا شروع ہوئیں، پہلے سالوں میں کم بچیاں تھیں پھر آہستہ آہستہ یہ تعداد زیادہ ہو ئی۔ اب تک ایک بڑی تعداد اس سے استفادہ حاصل کر چکی ہے اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے۔
  • حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ نیشنل اجتماع کے موقع پر ریجنل و لوکل امارات کی صدرات کی میٹنگ ہوئی۔
  • خدیجہ مسجد کی سنگ بنیاد اور افتتاح ہوا۔ الحمدللّٰہ

2009ء تا 2015ء

  • لجنہ ویب سائٹ پر کام شروع ہوا اور اس کا قیام عمل میں لایا گیا۔
  • ای میل سسٹم کو مجالس میں رواج دیا گیا، کافی عرصہ اس پر آ ہستہ آہستہ کام کیا گیا، اس وقت الحمد للّٰہ سو فیصد اسی سسٹم پر کام جاری ہے۔
  • لجنہ ممبرات کے آئی ڈی کارڈ مع تصاویر مکمل طور پر لجنہ شعبہ تجنید کے تحت شروع ہو گیا ہے۔
  • لجنہ ہیلپ لائن کا آغاز، جس میں ایک مرکزی ٹیم ڈاکٹرز، وکیل اور دیگر ممبرات پر مشتمل بنائی گئی۔
  • سانحہ لاہور کے بعد سے سیکیورٹی کے سسٹم کو مضبوط بنانے کی غرض سے ہر مجلس میں سیکیورٹی کی با قاعدہ ٹیمیں بنائی گئیں۔ جن کو بنیادی تربیت دینے کے لیے کیمپس بھی لگائے گئے۔
  • قرآن کریم کی تعلیم کے لیے ترتیل القرآن، ترجمة القرآن کی کلاسز آن لائن شروع کی گئیں۔
  • کتاب التجوید شائع کی گئی، جس سے ممبرات نے بہت فائدہ اٹھایا اور اٹھا رہی ہیں۔
  • بنیادی نصاب لجنہ اماء اللہ شائع کیا گیا۔ نیز ناصرات کے نصاب پر کام شروع کیا گیا۔
  • مجلس شوریٰ پر پچیس کی کسر کے بجائے پچاس کی کسر پر نمائندگان شوریٰ کا انتخاب، حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے کیا گیا۔
  • عا ئشہ میگزین، مریم میگزین شروع کیا گیا۔
  • مجلس شوریٰ کی تجویز اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے مرکزی دینی کلاس کا افتتاح ہوا۔
  • لجنہ کے رسالہ خدیجہ کے تحت شہدا نمبر، خواتین مبارکہ نمبر، سیرت خاندان حضرت مسیح موعودؑ کی اشاعت ہوئی۔
  • نیشنل اجتماع کے موقع پر پہلی دفعہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی موجودگی میں کسی صدر لجنہ کو پہلی مرتبہ عہد دہرانے کا موقع ملا۔
  • پہلی مرتبہ نیشنل اجتماع لجنہ جرمنی و یوکے ایک ہی تاریخوں میں ہوئے، اس موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا اختتامی خطاب براہ راست دکھایا گیا۔ الحمدللّٰہ
  • نیشنل اجتماع کے موقع پر نو مبائعات بہنوں کے مقابلہ جات شروع کیے گئے۔
  • نیشنل اجتماع میں متفرق نظامتوں کا قیام عمل میں لا یا گیا۔ نیز اجتماع کے مقابلہ جا ت کے اسٹریکچر میں تبدیلی کی گئی، نمائشوں کا اہتمام اور پریزنٹیشن کے مقابلہ جات شروع کیے گئے۔ شام کے ٹائم خاص موضوع پر فیچر پروگرام شروع کیا گیا۔
  • پہلی دفعہ نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماء اللہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں بغرض راہنمائی حاضر ہوئیں۔
  • لجنہ گیسٹ ہاوس کا افتتاح ہوا۔
  • بیت العا فیت کی عمارت کی خریداری اور افتتاح حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے بابرکت ہاتھوں سےہوا۔
  • نوجوان سٹوڈنٹ بچیوں کے ساتھ ذاتی رابطے، جماعتی خدمات میں آگے لے کر آنے کے ساتھ یہ کوشش بھی کی گئی کہ مجلس شوریٰ کے موقع پر منظوریوں کے وقت نوجوان بچیوں کو ترجیح دی جائے گی۔
  • سو مساجد سکیم کے تحت ایک ملین یورو دینے کا وعدہ کیا گیا اور اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے لجنہ ہر سال اپنے وعدہ سے بڑھ کر ادائیگی کی توفیق پا رہی ہے۔
  • شعبہ رشتہ ناطہ کے تحت دفتر میں کام شروع ہوا، لجنہ کے کوائف خود لجنہ کی معاونہ رشتہ ناطہ کی زیر نگرانی جمع کیے جانے لگے، نیز نئی شادی شدہ بچیوں یا ایسی بچیاں جن کی عنقریب شادی ہونے والی ہو ان کے لیے سیمینار رکھے گئے، جس میں ان کو عائلی زندگی کو خوشگوار بنانے کی تر غیب اور چند تحائف جس میں مختلف کتب شامل ہیں پیش کیے جاتے۔ یہ سلسلہ تا حال جاری ہے۔
  • شعبہ تربیت کے تحت نیشنل اور ریجن کی سطح پر تربیتی کمیٹیاں بنائیں گئیں جو رشتہ طے ہونے کے بعد کونسلنگ کے موقع پر لجنہ کی طرف سے مقرر کردہ ممبر بچی سے اس کی مکمل رضامندی پوچھتیں۔
  • شعبہ تبلیغ کے تحت لیزر بریف لکھنے کا کام شروع کیا گیا۔
  • شعبہ صنعت و دستکاری کے تحت پاکستان سے بر قعے منگوا کر سیل کیے گئے۔

2015ء تا 2021ء

  • شعبہ تبلیغ کے تحت Peace Symposium کا آغاز کیا گیا۔
  • شعبہ تبلیغ کے تحت پہلی مرتبہ I am a Muslim woman-ask me anything کے عنوان سے سٹال لگائے گئے اور احمدی مسلمان لجنہ نے دین حق کا پیغام پہنچایا۔
  • سلطان القلم پروجیکٹ 2017ء میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کی ویب سا ئٹ آغاز فرمایا۔
  • واقفات نو کے نیشنل اجتماع کا آغاز ہوا۔
  • نا ئیجر میں ایک ڈسپنسری اور ایک سلائی اسکول کا آغاز لجنہ اماء اللہ جرمنی کے تحت ہوا۔
  • لندن مسجد بیت الفتوح کے آگ لگ جانے والے سانحے کے بعد جو کنسٹریکشن کا کام شروع ہوا اس میں لجنہ اماء اللہ نے تین لاکھ یورو دینے کا وعدہ کیا اور پورا بھی کیا۔ الحمدللّٰہ
  • جماعتی شوریٰ میں سب کمیٹیز کی میٹنگ میں ایک لجنہ اماء اللہ کی نمائندہ کو شامل ہونے کی اجازت ملی۔
  • عا ئشہ اکیڈمی کا آغاز ہوا۔
  • شعبہ سو مساجد کے تحت لجنہ جوبلی سال کے حوالہ سے دس مساجد بنانے کا وعدہ کیا گیا، اور اس پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔
  • حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ تمام مجالس کی لوکل صدران، ریجنل صدران اور نیشنل عاملہ کی میٹنگ ہوئی۔
  • 2020ء میں تعلیمی و تر بیتی کلاسز آن لائن کروائی گئیں، جس میں لجنہ ممبرات کی ریکارڈ حا ضری دس ہزار رہی۔
  • لجنہ ویب سائٹ کو نئے سرے سے اپ ڈیٹ کیا گیا۔
  • لجنہ اماء اللہ کا work.de پر با قاعدہ آن لائن رپورٹس کا سلسلہ شروع ہوا۔
  • سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کی ممبرات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں لندن حاضر ہوئیں۔
  • بنیادی نصاب نا صرات الاحمدیہ تیار کروا کر مجالس میں بھجوایا گیا۔
  • شعبہ ضیافت کے تحت Kochdull (کھانا پکانے کے مقابلہ جات) نیشنل سطح پر کرونا کی وبا کی وجہ سے نہیں ہو سکے، البتہ ریجن کی سطح پر جرمنی بھر میں یہ مقابلہ جات کروائے گئے۔
  • چیرٹی واک جو کہ مجلس انصاراللہ کے تحت رکھی جا تی ہے اس میں لجنہ کو شامل ہونے کی اجازت ملی۔
  • شعبہ خدمت خلق کے تحت لجنہ اماء اللہ نے بلڈ ڈونیشن کا آغاز کیا۔
  • وقف عارضی کی انچارج مقرر کر کے اس کا باقاعدہ کام شروع ہوا۔
  • یورپین مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 8 ممالک کی نمائندگان و شاعرات نے شر کت کی۔
  • پہلی مرتبہ جلسہ کمیٹی لجنہ اماء اللہ، نیشنل صدر صاحبہ کے ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں لندن حاضر ہوئی۔
  • ناصرات الاحمدیہ کے تحت معیار اوّل کی ناصرات اسلام آباد، برطانیہ میں پہلی ملا قات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے لیے حاضر ہوئیں۔
  • MAMO جو کہ ڈاکٹرز کی ایسوسی ایشن ہے اس کا قیام عمل میں لایا گیا۔
  • بچوں کے لیے چھوٹی چھوٹی کہانیوں کی کتب مع تصاویر شائع کی گئیں۔
  • شعبہ اشاعت کے تحت ’’عائلی مسائل اور ان کا حل‘‘ اور ’’سوشل میڈیا‘‘ کتب کا جرمن زبان میں ترجمہ کیا گیا۔
  • ملکی سیاسی خواتین کو نئے سال کے کارڈز بھجوائے جاتے ہیں۔

(حامدہ سوسن چوہدری۔ نیشنل صدر لجنہ جرمنی بتوسط انچارج لجنہ مرکزی لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 فروری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی