• 28 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ، مُنْزِلَ الْكِتَابِ، وَمُجْرِيَ السَّحَابِ، وَهَازِمَ الْأَحْزَابِ، اهْزِمْهُمْ، وَانْصُرْنَا عَلَيْهِمْ

(صحیح مسلم كِتَابُ الْجِهَادِ وَالسِّيَرِحدیث4542)

ترجمہ:اے اللہ! کتاب کو اتارنے والے، بادلوں کو چلانے والے اور لشکروں کو شکست دینے والے! انہیں شکست دے اور ہمیں ان پر نصرت عطا فرما۔

یہ سید ومولیٰ پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی جنگ کے موقع پر دعائے مدد و نصرت ہے۔

حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ؓ نے عمر بن عبیداللہ کو اس وقت خط لکھا ، جب انہوں نے (جہاد کی غرض سے) حروریہ کی طرف کوچ کیا۔ آپ نے یہ بتانے کے لیے خط لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بعض ایام (جنگ) میں، جن میں آپ کا دشمن سے مقابلہ ہوتا، انتظار کرتے، یہاں تک کہ جب سورج ڈھل جاتا، آپ ان (ساتھیوں) کے درمیان کھڑے ہوتے اور فرماتے:
’’لوگو! دشمن سے مقابلے کی تمنا مت کرو اور اللہ سے عافیت مانگو، (لیکن) جب تم کو ان کا سامناکرنا ہی پڑ جائے تو صبر کرو اور جان رکھو کہ جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔‘‘

پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا:

اَللّٰهُمَّ ، مُنْزِلَ الْكِتَابِ، وَمُجْرِيَ السَّحَابِ، وَهَازِمَ الْأَحْزَابِ، اهْزِمْهُمْ، وَانْصُرْنَا عَلَيْهِمْ

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 مارچ 2021