• 21 ستمبر, 2024

مرزا غلام احمد قادیانی جیت گیا اور ڈوئی ہار گیا

پھر جان الیگزینڈر ڈوئی کی ہلاکت کی خبر۔ جیسا کہ اس بارہ میں جماعت کے لٹریچر میں کافی آ گیا ہے۔ یہ شخص آسٹریلیا سے آکر امریکا میں آباد ہو گیا تھا اس نے ایک شہرصیحون بسایا۔ 1901ء میں اس نے دعوی کیا کہ وہ مسیح کی آمد ثانی کے لیے بطور ایلیا کے مبعوث ہوا ہے۔ 1902ء میں اس نے شائع کیا کہ اگرمسلمان مسیحیت کو قبول نہیں کرینگے تو وہ ہلاک کردئے جائیں گے۔ پھر اگست 1902ء کو اس نے لکھا کہ انسانیت پر سخت بد نما دھبے (نَعُوْذُ بِاللّٰہِ اسلام) کو صیحون ہلاک کردے گا۔ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 1903ء میں ایک اشتہار دیا جس کا عنوان تھا ’’ڈوئی اور پگٹ کے متعلق پیش گوئیاں‘‘ اور اس میں لکھا: ’’امریکہ کے لئے خدا نے مجھے یہ نشان دیا ہے کہ اگر ڈوئی میرے ساتھ مباہلہ کرے۔ اور میرے مقابل پرخواہ صراحتاً یا اشارۃً آجائے تو وہ میرے دیکھتے دیکھتے بڑی حسرت اور دکھ کے ساتھ اس دنیائے فانی کو چھوڑ دے گا‘‘ اس کے جواب میں ڈوئی نے کہا کہ کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں ان کیڑوں مکوڑوں کا جواب دوں گا۔ اگر میں اپنا پاؤں ان پررکھ دوں توایک دم میں ان کوکچل سکتا ہوں۔

آخر وہ خدا کے غضب کا نشانہ بنا۔ اس پر فالج کا حملہ ہوا۔ اس کی بیوی بچوں نے اس کے کیریکٹر کے متعلق گواہیاں دیں۔ جس سے اس کے مرید بدظن ہوگئے اور 8مارچ 1907ء کو ڈوئی انتہائی حسرت کے ساتھ مرگیا۔ اس کے مرنے کے بعد امریکہ کے متعدد اخبارات نے لکھا کہ مرزا غلام احمد قادیانی جیت گیا اور ڈوئی ہار گیا۔

(خطبات مسرور جلد اول صفحہ 35 بحوالہ الاسلام)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 مارچ 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ