• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

  • ’’ہم تیرے گناہگار بندے ہیں اور نفس غالب ہے۔ تو ہم کو معاف فرما اور آخرت کی آفتوں سے ہم کو بچا‘‘

(بدرجلد3۔نمبر30)

  • ’’میں گناہ گار ہوں اور کمزور ہوں۔ تیری دستگیری اور فضل کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا۔ تو آپ رحم فرما اور مجھے گناہوں سے پاک کر۔ کیونکہ تیرے فضل وکرم کے سوا کوئی اور نہیں جو مجھے پاک کرے۔

(بدرجلد3۔نمبر41)

یہ حضرت مسیح موعودؑ کی گناہوں سے نجات اور حصولِ تقویٰ کی دعائیں ہیں۔ آپؑ فرماتے ہیں۔

’’سب سے عمدہ دعا یہ ہے کہ خداتعالیٰ کی رضامندی اور گناہوں سے نجات حاصل ہو کیونکہ گناہوں ہی سے دل سخت ہو جاتاہے۔‘‘

(قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جون 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 9 جون 2020ء