• 23 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 9 جولائی 2020ء

نائجیریا  میں  موجودچینی  سفارتخانے کا ردعمل/امریکی صدر کا تعلیمی ادارے کھولنے پر زور/امریکہ میں موجود غیرملکی طلباء کیلئے مشکلات/امریکی تیار کردہ ویکسین سے لاطینی لوگ  محروم/3 بلین افراد پانی سے محروم

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ21لاکھ                        اموات: 5لاکھ51ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)


براعظم/ علاقے
متأثرین
امریکہ 6125802
یورپ 2847887
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1222070
جنوب مشرقی ایشیا 1032167
افریقہ 410744
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 234815

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2973695 130893 50263 930
2 برازیل 1668589 66741 45305 1254
3 روس 767296 21129 24879 487
  (Worldometer.info)
افریقہ

کل متأثرین: 5لاکھ 22ہزار

اموات: 12ہزار3سو

ریکور ہونے والے: 2 لاکھ52ہزار

(African News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 224665 3602 8810 100
2 مصر 78304 3564 1025 75
3 نائجیریا 30249 684 460 15

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد 1لاکھ 72ہزار رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 66لاکھ 40ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 11لاکھ 40ہزار لوگ Recover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں 9لاکھ 53ہزار  جبکہ روس میں 4لاکھ 80ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک2لاکھ 5ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں5ہزار 6سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • حال ہی میں بعض نائجیرین وکلاء نے  چین کی بابت  اس بات کا اظہار  کیا ہے کہ یہ وائریس چین سے ساری دنیا میں پھیلا ہے ، اس پر  نائجیریا میں موجود چینی سفارت خانہ نے شدید  ردعمل کا اظہارکرتےہوئے  کہا ہے کہ چین خود بھی اس وائریس سے اتنا ہی متأثر  ہوا ہے جتنے باقی ممالک ہوئے ہیں اس لئے یہ طریق انتہائی غیر مناسب ہے۔ (افریقن نیوز)
  • امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ میں وبا کی شدت کے باوجود  تمام گورنروں  کو تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیا ہے۔صدر ٹرمپ اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے ہونے والا معاشی نقصان وبائی نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے Centers for Disease Control & Prevention  کے جاری کئے گئے SOPs پر بھی خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یہ انتہائی سخت اور ناقابل عمل ہیں۔ (نیویارک ٹائمز)
  • امریکہ میں مقیم ایسے تمام  غیرملکی طلباء جن کی کورونا کی وجہ سے اب کلاسز آن لائن ہورہی ہیں اور کسی قسم  کی Physical Schooling کا حصہ نہیں ہیں ،  امریکی حکومت نے ان تمام طلباء کو جلد ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایسے تمام طلباء کو یا کسی اور سکول / ادارے میں Physical Schooling اختیار کرنے کا کہا گیا ہے یا پھر وہ ملک چھوڑ جائیں۔ اس حکم کے بعد سب سے زیادہ  ہندوستانی طلباء کے متأثر ہونے کا خدشہ ہے۔ (economic times)
  • امریکہ میں جہاں آج کل وائریس کے خلاف ویکسین کی تیاری بھرپور  طریقے سے  کی جارہی ہے وہیں اس بات کی بحث  بھی جاری ہے کہ یہ ویکسین کن لوگوں میں تقسیم کی جائے گی ۔ چنانچہ بعض تجاویز کے مطابق     حبشی نسل اور لاطینی  افراد کو اس سے  منھا کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ (نیویارک ٹائمز)
  • عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  کا کہنا ہے کہ  حفظان صحت  کے ساتھ ساتھ  صاف پانی بھی  ضروریات زندگی میں سے ہے اور اس وبا سے بچنے کا سب سے موثر طریقہ بار بار ہاتھ دھونا ہے۔البتہ دنیا میں تقریباً 3 بلین افراد ایسے بھی ہیں جنہیں پانی اور صابن جیسی سہولیات بھی میسر نہیں  ، اس صورتحال میں کورونا سے بچاؤ کہاں ممکن ہے ! (Twitter)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

آج کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جولائی 2020