• 18 مئی, 2024

اےمعاذؓ! مقدمہ کا کس طرح فیصلہ کرو گے؟

جب حضور اکرم ﷺ نے حضرت معاذ ؓکو یمن کا حاکم بنا کر بھیجنے کا ارادہ کیا تو ان سے پوچھا کہ اے معاذ!جب تمہارے پاس کوئی مقدمہ پیش ہو گا تو تم کس طرح فیصلہ کرو گے ۔ عرض کیا اللہ کی کتاب سے فیصلہ کروں گا۔ آپﷺ نے فرمایا: اگر اللہ کی کتاب میں تمہیں وہ مسئلہ نہ مل سکے تو پھر؟ عرض کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی سنت کے مطابق فیصلہ کروں گا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر سنت رسول میں بھی نہ پاؤ اور کتاب اللہ میں بھی نہ پاؤ تو؟ انہوں نے عرض کیا کہ أَجْتَهِدُ رَأْيِیْ یعنی میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا اور کوئی کمی نہیں کروں گا۔ (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ نے ان کے سینے پر تھپکی دی اور کہا کہ الحمد للہ، اللہ کا شکر ہے جس نے رسول اللہ کے سفیر کو اس بات کی توفیق دی جس سے اللہ کا رسول راضی ہے ۔

(سنن أبو داؤد کتاب الاقضیۃ بَابُ اجْتِهَادِ الرَّأْيِ فِي الْقَضَآءِ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جولائی 2021