• 26 اپریل, 2024

خلافت خدا کی ہے سنّت قدیم

خلافت خدا کی ہے سنّت قدیم
خلافت عطائے خدائے کریم
خلافت اندھیرے میں شمعِ حریم
خلافت خدا کی ہے نعمت عظیم
جہاں میں خلافت کا جو نور ہے
جو دور اس سے، اُس سے خدا دور ہے
خلافت سے ہم کو محبّت ملی
اسی کی اطاعت میں ہے زندگی
یہاں معرفت کے ملے جام بھی
کوئی بھی نہ باقی رہی تشنگی
پلانے پہ ساقی جو مامور ہے
جو دور اس سے اس سے خدا دور ہے
خلافت سے بڑھ کر نہ نعمت کوئی
نہ دیکھی ہے ایسی محبّت کوئی
جو کر لیتا ہے اس کی بیعت کوئی
نہیں ویسی کرتا اطاعت کوئی
ہو نازل خدا جس پہ وہ طور ہے
جو دور اس سے اس سے خدا دور ہے
خلافت نے رستہ دکھایا ہمیں
کسی نے بھی جب آزمایا ہمیں
اسی نے ہے جینا سکھایا ہمیں
وہ یوں دیکھ کر مسکرایا ہمیں
ہمارا خلیفہ جو مسرور ہے
جو دور اس سے اُس سے خدا دور ہے

(ڈاکٹر طارق انور باجوہ۔ لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جولائی 2021