• 8 مئی, 2024

احمدیہ بین الاقوامی کھیلیں۔ کینیڈا

خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے زیراہتمام پہلی احمدیہ بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد مؤرخہ 26 جون تا یکم جولائی ہوا، الحمدللّٰہ۔ اس ٹورنامنٹ میں کرکٹ، ہاکی، فٹبال، بیس بال،والی بال، تیراکی، بیڈمنٹن،ٹینس، سکواش، گالف، سائکلنگ، کبڈی اور ایتھلییٹکس سمیت 25 کھیلوں کو شامل کیا گیا جن میں بعض کھیلیں کینیڈا میں تنظیمی پلیٹ فارم پر پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئیں۔ کئی خدام نے ان نئی کھیلوں کو شامل کرنے اور ان کھیلوں کا شعور اجاگر کرنے پر بہت مثبت تأثرات کا اظہار کیا۔

اس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 26 جون بروز اتوار منعقد ہوئی جس کی صدارت مکرم و محترم امیر صاحب جماعت احمدیہ کینیڈا نے کی۔ اس تقریب سے قبل مجلس خدام الاحمدیہ کا عَلم بھی لہرایا گیا۔

اس ٹورنامنٹ میں Belize, US, UK, Finland Paraguay, Honduras, Guatemala سے ممبران نے شمولیت اختیار کی۔ صدر صاحب جماعت Finland اور نائب امیر صاحب یوکے نے بھی اس میں شمولیت اختیار کی۔ اسی طرح مربیان کرام پر مبنی ٹیم نے بھی مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ اسی طرح یہاں کی councillor municipal اور Ontario کے Education minister نے بھی اس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

منگل کی رات ایک خاص پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خدام اور اطفال نے bonfire کے گرد اکٹھے بیٹھ کر خلافت احمدیہ کے ساتھ اپنے ایمان افروز واقعات ایک دوسرے سے share کئے۔حاضرین کے لئے BBQ اور کشمیری چائے کا انتظام کیا گیا، جسے بہت پسند کیا گیا۔ اس پروگرام کی کامیابی کے بعد اسی طرح کا ایک اور پروگرام بروز جمعرات مکرم امیر صاحب جماعت کینیڈا کے ساتھ بھی منعقد کیا گیا جس میں خدام اور اطفال کو امیر صاحب کے علاوہ مربیان کرام کے ایک پینل سے سوال و جواب کا موقع دیا گیا۔ ان دونوں مواقع پر، ہر یک پروگرام میں تقریباً 500 خدام اور اطفال نے شرکت کی۔ کئی شاملین نے ایک سے زائد کھیلوں میں حصہ لیا۔

اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ، ڈیوٹی دینے والے، میچز کو دیکھنے والے اور تربیتی پروگراموں سے مستفیض ہونے والے خدام کی تعداد تقریباً 1,714 کے قریب رہی۔ اس کے علاوہ اطفال اور انصار بھی ان پروگراموں میں شامل ہوئے۔

ٹورنامنٹ میں مختلف ریجنز سے شامل ہونے والے خدام اور ناظمین اور معاونین کے لئے، مکرم امیر صاحب اور مکرم مشنری انچارج صاحب کے ساتھ ایک عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا جس میں جماعتی نیشنل مجلس عاملہ ممبران، انصار اللہ نیشنل مجلس عاملہ ممبران، MTA کے ممبران، واقفین زندگی، مربیان کرام اور اساتذہ جامعہ احمدیہ کینیڈا کو بھی دعوت دی گئی۔

اسی طرح MKAC Studios کے تحت اس ٹورنامنٹ کی 20 وڈیوز YouTube پر upload کی جا چکی ہیں جن کو اب تک 9,285 سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے۔ اسی طرح مزید وڈیوز پر کام کیا جا رہا ہے۔3 پروگراموں کی live streaming بھی کی گئی۔ اسی طرح Twitter پر بھی اس کی تشہیر کی گئی اور اب تک 41,600 سے زائد لوگوں تک اس کی رسائی ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ کی 1,131 تصاویر خدام الاحمدیہ کی website پر رکھی گئیں تا کہ خدام اپنے ان یادگار لمحات کومحفوظ کر سکیں۔ اس کے علاوہ لوکل اخبارات Toronto Star, Vaughan Citizen میں اور ایک ٹی وی چینل CTV News نے بھی اس ٹورنامنٹ کی coverage کی۔

اختتامی تقریب جمعہ کی شام کو، مغرب اور عشاء سے قبل منعقد کی گئی۔ مکرم امیر صاحب کینیڈا نے اس کی صدارت کی اور جیتنے والی ٹیمز اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس ٹورنامنٹ کی وجہ سے کئی نئے خدام جو عموماً پروگرامز میں شامل نہیں ہوتے، وہ کھیلوں کی وجہ سے باہر آئے اور مختلف تربیتی پروگرامز سے مستفیض ہوئے، جو اس ٹورنامنٹ کے دوران رکھے گئے تھے۔ اسی طرح کئی خدام کی، ان کی پسندیدہ کھیل کے حوالے سے دوسرے خدام سے جان پہچان ہوئی اور کھلاڑیوں کے اچھے گروپس بنے، الحمدللّٰہ۔

اسی طرح کئی ناظمین، نائب ناظمین، منتظمین اور معاونین نے دن رات ڈیوٹیاں سر انجام دےکر اسے کامیاب بنانے کی کوشش کی اور خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نظارے دیکھے۔

اس ٹورنامنٹ کے ناظمین، نائب ناظمین اور معاونین کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹورنامنٹ کے بعد ایک boating trip کا بھی انتظام کیا گیا جس سے وہ بہت لطف اندوز ہوئے۔

قارئین الفضل آن لائن سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ٹورنامنٹ میں تمام کام کرنے والے خدام اور اطفال اور اس میں شامل ہونے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے اور ہماری ان ادنیٰ کاوشوں میں برکت ڈالتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کے نیک نتائج سامنے لائے اور ایسی مزید کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں لے انعقاد کی توفیق فرماتا رہے آمین۔

(رپورٹ: انصر رضا، واقفِ زندگی۔ نمائندہ الفضل آن لائن کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ