• 8 مئی, 2024

اللہ کی خادمائیں ہیں لجنہ کی ممبرات

اللہ کی خادمائیں ہیں لجنہ کی ممبرات
صدسالہ جوبلی لجنہ کی مناسبت سے خراج تحسین

اللہ کی خادمائیں ہیں لجنہ کی ممبرات
ہر لمحہ ساتھ ساتھ ہیں احمد کی ناصرات
عشق و وفا کے جام سے سرشار آ گئیں
دینِ خدا کی مونس و غمخوار آ گئیں

ہم نے گھٹن کے دور کو خوشحالیاں بھی دیں
کنگن اتارے ہاتھ سے اور بالیاں بھی دیں
فضل و کرم کی، رحم کی حقدار آ گئیں
دینِ خدا کی مونس و غمخوار آ گئیں

سو سالہ جِد وجہد کی روداد پیش ہے
پھر جان و مال و وقت اور اولاد پیش ہے
وارے خدا کی راہ میں گھر بار، آ گئیں
دینِ خدا کی مونس و غمخوار آ گئیں

ہم نےجوان بھائی اور بیٹے گنوائے ہیں
اپنے سہاگ وار کے پرچم اٹھائے ہیں
عقبی خریدنے ترے بازار آ گئیں
دینِ خدا کی مونس و غمخوار آ گئیں

صوم و صلوۃ قیمتی گہنا ہے مرشدی!
ہم نے مسابقت میں ہی رہنا ہے مرشد!
ہم ہو کے آج برسرِپیکار آ گئیں
دینِ خدا کی مونس و غمخوار آ گئیں

ہم جوبلی کے دور سے گزریں گی اس طرح
حمد و ثنا کے وِرد سے نکھریں گی اس طرح
فتح و ظفر کی بن کے علمدار آ گئیں
دینِ خدا کی مونس و غمخوار آ گئیں

(اطہر حفیظ فراز)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ