اطفال کارنر
تقریر
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
دلىر،بہادر اور بارعب حضرت عمر رضى اللہ عنہ، خلفائے راشدىن مىں سے دوسرے خلىفہ تھے۔ فاروق آپ کا لقب تھا۔ آپ ان خوش نصىبوں مىں سے اىک تھے جنہوں نے نبى کرىم ﷺ کى دعا سے قبول اسلام کا شرف پاىا۔ اسلام کو قبول کرنے سے قبل آپ حضرت محمد ﷺ کے سخت دشمن تھے۔ آپ اىک دفعہ حضرت محمد ﷺ کے شکار کى تلاش مىں نکلے تھے مگر بالآخر آپ ﷺ پر اىمان لا کر خود شکار ہوگئے۔ آپ نہاىت متقى، نىک، غرىب پرور اور اسلام کے لىے غىرت رکھنے والے تھے۔ آپ فرماىا کرتے تھے کہ جب خدا نے مجھے اسلام قبول کرنے کى توفىق دى تو مىرے لىے آنحضور ﷺ سے زىادہ محبوب کوئى نہ ہے۔
آپ اس قدر دلىر اور نڈر تھے کہ آپ مدىنہ ہجرت کرنے سے قبل قرىش مکہ کے پاس گئے اور اپنے مدىنہ جانے کا اعلان کىا اور کہا کہ کوئى ماں کا لال ہے تو روک کر مجھے دکھلائے۔ آج نماز سے پہلے نمازىوں کو بلانے کے لىے جواذان دى جاتى ہے اس کے آغاز کا سہرا بھى حضرت عمر رضى اللہ عنہ کے سر ہے۔ آپ کو اللہ تعالىٰ نے اىک خواب مىں آذان کے الفاظ سکھلا دىئے تھے۔
آپ نے مختلف جنگوں مىں حصہ لىا۔ جنگ احد مىں جب پىارے آقا و مولىٰ حضرت محمد ﷺ کے دندان مبارک شہىد ہوگئے اور کفار نے مشہور کردىا کہ محمد نَعُوْذُ بِاللّٰہِ مارا گىا ہے اور پھر اپنے خدا ھُبُلْ کى بلندى ظاہر کى تو آنحضرت ﷺ نے حضرت عمر رضى اللہ عنہ کو آگے بھىجا کہ جا کر اعلان کرو اَللّٰہُ اَعْلىٰ وَاَجَلْ کہ اللہ سب سے بڑا اور کبرىائى والا ہے۔
آنحضور ﷺ سے آپ کو اس قدر پىار اور عقىدت تھى کہ آپ کى وفات پر آپ کو ىقىن نہىں آتا تھا کہ آنحضور ﷺ بھى دنىا چھوڑ سکتے ہىں۔آپ نے اعلان کردىا کہ جو کہے گا کہ محمد ﷺوفات پاگئے ہىں مىں اس کى گردن اتار دوں گا۔ لىکن پھر حضرت ابو بکر رضى اللہ عنہ کى طرف سے وفات کے اعلان کے بعد آپ نے اپنے آپ کو سنبھالا دىا۔آپ نے حجراسود کو چومتے ہوئے کہا کہ تو اىک پتھر ہے۔ اگر تجھے رسول اللہ ﷺ نے بوسہ نہ دىا ہوتا تو مىں بھى نہ دىتا کىونکہ تو نہ نفع دىتا ہے نہ نقصان۔
آپ کے کارناموں مىں مجلس شورىٰ اوراحتساب کے نظام کا قىام، بىت المال اور جمع قرآن کا مشورہ دىنا ہے۔ آپ خود اپنى پىٹھ پر سامان اٹھا کر رات کو غرباء کے گھر پہنچاتے اور اپنے اونٹ کو خود نہلاتے۔ کسى نے کہا کہ آ پ خود کىوں نہلا رہے ہىں غلام جو ہے۔ آپ نے فرماىا کہ مىں خود سب سے بڑا غلام ہوں۔
اللہ تعالىٰ ہم سب کو حضرت عمر رضى اللہ عنہ کے اوصاف اپنانے کى توفىق دے۔ آمىن۔
(فرخ شاد)