• 25 اپریل, 2024

(قسط اول) (8 اکتوبر 2021ء) This week with Huzur

This week with Huzur
8 اکتوبر 2021ء
(قسط اول)

اس ہفتے مجلس خدام الاحمدىہ کىنىڈا کو حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز سے 2 آن لائن ملاقاتوں کا شرف حاصل ہوا ۔جس مىں سے پہلى ملاقات مجلس خدام الاحمدىہ کىنىڈا کى نىشنل مجلس عاملہ اور قائدىن علاقہ و رىجنز کے ساتھ آفىشل مىٹنگ تھى جس کے لىے خدام پىس وىلىج کى مسجد بىت الاسلام کمپلىکس کے طاہر ہال مىں جمع ہوئے تھے۔

پہلى ملاقات

نىشنل عاملہ اور قائدىن علاقہ و رىجنز مجلس خدام الاحمدىہ کىنىڈا کى حضرت امىر المومنىن خلىفۃ المسىح اىّدہ اللہ کے ساتھ ملاقات

پہلى ملاقات مجلس خدام الاحمدىہ کىنىڈاکى حضور انور اىدہ اللہ سے نىشنل مجلس عاملہ اور قائدىن علاقہ و رىجنز کے ساتھ آفىشل مىٹنگ تھى جس مىں دعا کے بعد ممبرانِ عاملہ نے مختلف اىشوز پر حضور اىدہ اللہ تعالىٰ سے رہنمائى حاصل کى ۔

خادم : السلام علىکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ پىارے آقا۔

حضور:وعلىکم السلام ! عظىم صاحب۔ آپ مربى ہو؟

خادم:جى پىارے آقا۔

حضور :آپ کافى دىر ىہاں مىرے پاس بھى رہے ہىں ۔

خادم:جى حضور !آپ کے پاس دس مہىنے رہا ہوں۔

حضور:دس مہىنے؟ دس مہىنے مىں تو انسان بہت کچھ سىکھ لىتا ہے ۔امىد ہے معتمد کے طور پر اچھا کام کر رہے ہوں گے ۔

خادم: جى حضور !کوشش کر رہا ہوں۔

 پىارے امام نے مسکراتے ہوئے فرماىا۔اچھا کوشش کر رہے ہىں۔ىہ نا ہو کہ صدرصاحب شکاىت کر دىں کہ آپ نے اچھا ٹرىننگ دے کر بھىجا ہے؟آپ نے تو دوسرے مہتممىن کو بھى سکھانا ہے۔

اىک اور خادم نے عرض کىا کہ حضور !خاکسار نبىل احمد مرزا۔اوربطور اىڈىشنل مہتمم تربىت خدمت کى توفىق پا رہا ہے۔

حضور:کىا اىڈىشنل کام ہىں؟

خادم:حضور رشتہ ناطہ۔اس سال ہمارى کوشش ىہى رہى ہے کہ‘‘خداموں’’کو توجہ دلائىں۔

جس پر پىارے آقا اىدہ اللہ نے فرماىا کہ مربى صاحب کو تو ‘‘خداموں’’ نہىں کہنا چاہىے۔

خادم : جماعت کے اندر خدّام مىں شادى کے رجحان کى طرف تو جہ دلانے کے لىے ہم نے مختلف پروگرام کىے ہىں اور کوشش کى تھى کہ والدىن سے بھى رابطے کرىں۔اور ہم نے Parents Information Sessions کى بھى 2 سىرىز منعقد کى تھىں۔اور اس کے علاوہ خدام کے ساتھ سوال و جواب کے پروگرام بھى منعقد کىے تھے۔

حضور:ٹھىک ہے۔خدام کو کچھ تھوڑى سى صبر کى بھى ٹرىننگ دىں۔تربىت کا ىہ بھى کام ہے۔صرف رشتے طے کرنا کام نہىں ہے۔مرد قوّام ہوتا ہے ۔اس کے مضبوط اعصاب ہوتے ہىں۔ اس کو زىادہ حوصلہ دکھانا چاہىے۔سوائے اس کے کہ عورت بہت بڑى غلطى کر جائے اور وہ بھى دىنى لحاظ سے غلطى ہو۔چھوٹى موٹى باتوں کو Ignoreکرنا چاہىے۔اس بارے مىں خدّام کو بتائىں۔ دوسرے سارے دنىا دارى مىں پڑ گئے ہىں۔ اس لىے اپنى اپنى ذمہ دارىوں کا پتا ہى نہىں اور صرف اپنا حق لىنا چاہتے ہىں اور خود حق دىنا نہىں چاہتے نہ لڑکى مرد کو حق دىنا چاہتى ہے اور نہ ہى مرد لڑکى کو حق دىنا چاہتا ہے۔دونوں ہى selfish ہىں۔دونوں ہى ىہ کہتے ہىں کہ اگر ہمارے حق ادا کرو گے تو پھر ہم آپ کے حق ادا کرىں گے۔ىہ بہت بڑى بىمارى پىدا ہو گئى ہےاس لىے تربىت کى ضرورت ہے۔ اس معاملے مىں بھى لجنہ کے ساتھ کوئى coordinatedپروگرام بنائىں۔تا کہ لڑکے لڑکىاں دونوں کى اصلاح اور تربىت ہو۔ رشتے طہ کر کے بىٹھ جانا تو کوئى کام نہىں۔ اگر جتنے رشتے طے کىےاور اُس سے دوگنے ٹوٹ گئے تو فائدہ کىا ہوا؟

 مىٹنگ کے دوران حضور اىدہ اللہ نے مہتمم تعلىم صاحب سے استفسار کرتے ہوئے فرماىا کہ نىشنل عاملہ مىں سے کتنے ممبران عاملہ نے حضرت مسىح موعود ؑ کى کتاب برکات الدعا کا مطالعہ کىا ہے؟

خادم:الحمد للہ ۔حضور! ہمارى تمام نىشنل مجلس عاملہ نے ىہ کتاب بھى پڑھى ہے اور اس کا کوئز بھى فِل کىا ہے۔

حضور:کمال کر دىا ہے ۔ىہ تو آپ نے اور عاملہ نے بڑا تىر مار لىا ہے۔خانہ پورى ہے ىا واقعۃ َپڑھى بھى ہے۔

خادم:جى حضور ہمارى رپورٹ کے مطابق پڑھى ہے اور کوئز بھى فِل کىا ہے۔

حضور:کمال کر دىا ہے۔ اگر واقعۃَ پڑھ لى ہے تو پھر آپ کى عاملہ کو انعام ملنا چاہىے ۔ ورنہ عام طور پر نىشنل عاملہ سمجھتى ہے کہ ہم ان چىزوں سے باہر ہىں اور دوسروں سے کام کروانا ہے خود نہىں کرنا۔کوئز بھى کىا ہے۔ماشاءاللہ۔

اىک خادم نے حضور کو سلام پىش کىا اور اپنا تعارف کرواىا۔

خادم:السلام علىکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ پىارے حضور!خاکسار نوىد الاسلام۔اور اس سال بطور مہتمم تبلىغ خدمت کى توفىق مل رہى ہے۔

حضور:اچھا ۔کىا وجہ ہے کىنىڈا مىں تبلىغ کا شور زىادہ ہوتا ہے۔پروگرام بھى اچھے ہوتے ہىں لىکن ہر سال بىعتوں کى تعداد امرىکا مىں زىا دہ ہوجاتى ہے ۔2019ء مىں ىہاں جو اُمراء کى مىٹنگ ہوئى تھى اُس وقت بھى مىں نے امىر صاحب کو کہا تھا کہ کىا وجہ ہے بىعتىں امرىکا کى زىادہ ہىں۔ 2020مىں بھى امرىکا کى زىادہ تھىں اور 2021 مىں بھى امرىکا کى زىادہ ہىں حالانکہ کام آپ کے زىادہ ہوتے ہىں۔

خادم:حضور!مىرے خىال مىں ہمارى طرف سے کچھ کمزورى ہے۔ فالو اپ ہم نہىں کرتے۔ ہمارے پاس Contacts تو بہت زىادہ آ جاتے ہىں۔ لىکن فالو اپ اور پھر بىعت تک انہىں لے کر جانے مىں جو chain ہے وہ Broken ہے۔

حضور انور نے فرماىا:دىکھىں اگر آپ کا طرىقے کار پرانا ہےاور وہ رزلٹ صحىح نہىں دے رہاتو Strategy تبدىل کرنى ہو گى ۔کوئى دوسرى Strategy لائىں جس سے ہم زىادہ بہتر رزلٹ لے سکىں۔ آج کل جو مىں جنگوں کے واقعات بىان کر رہا ہوں۔ان مىں جب اىک کمانڈر دىکھتا تھا کہ ىہاں فتح نہىں ہوسکتى تو پھر Strategy تبدىل کر دىتا تھا ۔تو ىہى حال آج کل ہے۔تلواروں کى جنگ تو نہىں لڑنى لىکن جو تبلىغ کى جنگ ہے اس مىں تو پھر ىہى ہے ناں ۔اگر اىک طرف سے آپ کو صحىح ر زلٹ نہىں مل رہے اور سمجھتے ہىں کہ ىہ کامىاب طرىقہ نہىں ہے تو ىہ ضرورى تو نہىں کہ ہم اُسى رواىتى طرىقہ کو اپنائىں جسے ہم نے اپناىا ہوا ہے ۔ پھر کوئى نئے نئے طرىقے Explore کرىں اور پھر ىہ کہ کس طرح ہم ان نئے طرىقوں سے زىادہ بہتر طور پر تبلىغ کر سکتے ہىں اور لوگوں کے اندر جا سکتے ہىں اور لوگوں کو قائل کر سکتے ہىں۔اور پھر مختلف پاکٹس ہىں۔آپ کو عربوں کے لىے وہاں جو عرب ڈىسک قائم ہےان کے ساتھ مل کر اس پرعلىحدہ بھى کام کرنا ہوگا اور جو اىشىن مسلمان ہىں ان کے لىے علىحدہ۔اور جو اىشىن دوسرے مذہب کے ہىں ان کے لىے علىحدہ۔پھر جو لوکل کنىڈىن ہىں ،عىسائى ہىں ان کے لىے علىحدہ۔اور پھر جو natives ہىں First nation ان کے لىے علىحدہ۔اس کے لىے اىک سکىم بنانى پڑے گى اور مختلف کمانڈر بنانے پڑىں گے۔ اگر آپ وہ بنا لىں تو جماعت والے بھى شاىد آپ سے ہى سبق سىکھ لىں۔

خادم:حضور Close Contacts چاہىے۔ہمىں one to one تبلىغ کى ضرورت زىادہ ہے۔

حضور: ہاں ۔وہ بھى چاہىے۔دوستىاں بنائىں اور پھر زىادہ سے زىادہ لوگوں کو شامل کرىں۔ مثلاَ عام خادم کو بھى کہىں کہ تم داعى الى اللہ نہىں بنتے تو کم از کم غىر وں سے دوستىاں تو لگاؤ۔اس کے influenced مىں نہىں آنا۔اس کو بتانا ہے کہ دىن کىا چىز ہے؟اسلام کىا چىز ہے؟تو اىسے بہت سے لوگ ہوسکتے ہىں جو داعى الى اللہ بننے سے ڈرتے ہوں لىکن آپ کے وىسے کام آسکتے ہىں۔ان کو بھى نکالىں۔ اىسے بھى آپ کے بہت سے لوگ نکل آئىں گے ۔

اس کے بعد حضور اىدہ اللہ نے فرماىا۔ہاں جى صدر صاحب ختم ہو گىا!!آپ کے تو تعارف مىں ہى اىک گھنٹے سے زىادہ لگ گىا۔ اس لىےاگر کوئى سوال تھا بھى تو مىرى جو باتىں ہىں اُسى کو سوال جواب سمجھ لىں اور آپ کے جو خاص خاص شعبے ہىں ان کے مہتممىن بھى اس کے مطابق کام کر لىں۔تو ىہى کافى ہے۔اىک گھنٹے سے چھ ،سات منٹ اوپر بھى ہو گئے ہىں ۔ اب آپ جا کر ناشتہ کرىں اور رات کو نىند آ گئى تھى آرام سے؟ىا پرىشانى مىں نىند بھى نہىں آئى؟جس پر صدر صاحب نے جواب دىا کہ پىارے حضور! پرىشانى مىں نىند نہىں آئى۔اس پر پىارے امام اىدہ اللہ نے مسکراتے ہوئے فرماىا۔چلىں پھر ناشتہ کر کے جلدى جلدى سو جائىں۔

(جارى ہے۔)

(ترجمہ و کمپوزنگ: ابو اثمار اٹھوال)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ