نیا کپڑا پہننے کی دعا
حضرت عمرؓ نیا کپڑا پہنتے وقت ایک دُعا پڑھتے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے فرماتے تھے کہ جو شخص نیا لباس پہنتے وقت پرانا کپڑا صدقہ کر دے اور یہ دُعا پڑھے تو زندگی و موت دونوں صورتوں میں اللہ تعالیٰ کی حفظ و امان اور پردہ پوشی میں آ جاتا ہے اور اُس کے گناہ معاف ہوتے ہیں۔
اَلحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَا اُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِیْ، وَ اَتَجَمَّلُ بِہٖ فِیْ حَیَاتِیْ وَرَزَقَنِیہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّی وَلَا قُوَّۃٍ
(أبو داؤد كتاب اللباس باب فيما يدعى لمن لبس ثوبا جديدا)
ترجمہ: تمام تعریفیں اُس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے ایسا لباس پہنایا جس کے ساتھ مَیں اپنا ننگ ڈھانپتا ہوں اور اپنی زندگی میں اُس کے ذریعہ زینت اور خوبصورتی حاصل کرتا ہوں۔ اُس خدا نے مجھے یہ لباس میری کسی قوت و طاقت (یا خوبی) کے بغیر عطا فرمایا ہے۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ102)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)