• 16 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

الفضل ہر وقت جاگ رہا ہوتا ہے

مکرم ڈاکٹر نصیر احمد طاہر۔ ویلز یوکے سے لکھتے ہیں:
ہم دنیا کے مختلف خطوں میں بیٹھے مختلف دوست مل کر الفضل آن لائن اور اس کے مضامین آپس میں شیئر کرتے رہتے ہیں، جب میں سویا ہوں تو نائیجیر یا والے اور جب نائیجیریا والے سو رہے ہوتے ہیں تو امریکہ والے اور یورپ والے دوست سو رہے ہوتے ہیں تو آسٹریلیا والے جاگتے اور الفضل پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ تو الفضل ہر وقت جاگتا رہتا ہے۔ الحمد للّٰہ۔ چھوٹے اقتباس یا ایک ایک مضمون وقفہ وقفہ سے شیئر کرنے سے لوگ جلدی پڑھ لیتے ہیں۔ آپ کی الفضل کی جاگتی سرگرم ٹیم سے ان شاءاللّٰہ الفضل کے قارئین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی