• 10 مئی, 2024

احمدی خواتین کو فیشن کے نام پر اپنی زینت نہیں ظاہر کرنی چاہیے

میں نے پہلے سوشل میڈیا کا ذکر کیا تھا آپ کو ایسے پروگرام کا انتخاب کرنا چاہیے جو اچھا ہے۔ ورنہ آپ خدا تعالیٰ سے دور ہٹتے جائیں گے۔ احمدی خواتین کو فیشن کے نام پر اپنی زینت نہیں ظاہر کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ اپنے بال کو ڈھانکے اور اپنی زینت کی جگہوں کو ڈھانک کر رکھے۔ اگر وہ ایسا نہیں کریں گی تو وہ خدا تعالیٰ کی نافرمانی کریں گی۔یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ کے احکامات کی پابندی آپ کو خود بھی سوسائٹی کے خطرات سے محفوظ رکھے گی جو آج کل ظاہر ہو رہے ہیں۔مجھے افسوس ہے کہ اسلام کی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے احمدی مرد اور عورتوں کے گھر بھی ٹوٹے ہیں۔ دنیا میں جہاں بھی احمدی مسلمان عورت رہتی ہے اسے ان مذہبی احکامات کی پابندی کرنی چاہیے جو ان کے بزرگوں نے کی ہے۔اگر وہ ان احکامات کی پابندی کریں گے تو اس طرح آپ کے لیے تبلیغ کے راستے بھی کھلیں گے۔اور ان ملکوں میں بھی تبلیغ کے راستے کھلیں گے۔ آپ سب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی ہے آپ اس کی یقین دہانی کریں کہ آپ اپنے عہد بیعت کا پاس رکھیں۔آپ کو پوری دنیا میں اسلام کی تعلیمات کو پھیلانے کا ایک نمایاں کردار ادا کرنا چاہیے۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہُ ایک دن ایسا آئے گا کہ سب لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علم کے نیچے آئیں گے۔

(خطاب برموقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ برطانیہ 26 ستمبر 2021)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 07؍جنوری 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جنوری 2022