شکر اور قدر دانی
اسلام ایک کامل و مکمل مذہب ہے اور اپنے پیروکاروں کو اعلیٰ اخلاق اپنانے کی تلقین کرتا ہے۔ شکر اور قدردانی بھی ایک اعلی خلق ہے جو دوسروں کے احسان یا نیک سلوک کے نتیجے میں انسان میں پیدا ہوتا ہے۔ حضورﷺ فرماتے ہیں: ’’جس شخص سے کوئی نیکی کی جائے تو وہ اس نیکی کرنے والے سے جَزَاکَ اللّٰہ خَیْرًا کہے کہ اللہ تعالیٰ تجھے بہترین جزا دے تو اس شخص نے تعریف کا حق ادا کردیا۔‘‘
(ترمذی)
(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون،کینیڈا)