• 25 اپریل, 2024

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 01 تا 07 فروری 2020ء

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 01 فروری 2020ء تا مورخہ 07 فروری 2020ء

قارئین روزنامہ الفضل آن لائن لندن کی خدمت میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات پر ایک جھلک پیش خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ پیارے حضور انور کو صحت و سلامتی سے رکھے  اور ہر آن اپنی امان میں رکھے۔

  • دوران ہفتہ Niedersachsen  جرمنی  سے تشریف لائے خدام  کے ایک وفد نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں واقع عثمان چُو بلاک میں ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ ملاقات میں شاملین نے اپنے آقا سے مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے۔ ملاقات کے اختتام پر ممبران وفد کا  حضور انور کے ساتھ گروپ فوٹو بھی ہوا۔
  • دوران ہفتہ Hamburg  جرمنی سے تشریف لائے واقفین نو کےایک وفد نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں واقع عثمان چُو بلاک میں ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ ملاقات میں شاملین نے اپنے آقا سے مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے۔ ملاقات کے اختتام پر ممبران وفد کا  حضور انور کے ساتھ گروپ فوٹو بھی ہوا۔
  • دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشریف لا کر مکرم  سید مطیع اللہ صادق ابن مکرم سید صادق علی (یوکے) کی نماز جنازہ حاضر پڑھائی  اورپسماندگان سے ملاقات کرکے تعزیت فرمائی۔
  • نماز جنازہ حاضر کے ساتھ ساتھ حضور انور نے دوران ہفتہ  05   مرحومین کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی۔
  • دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے درج ذیل 09 نکاحوں کا اعلان بھی فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا بھی کروائی۔
  1. عزیزہ ہالہ ادریس (واقفۂ نو) بنت مکرم طاہر احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ عزیزم قاصد احمد ادریس ابن مکرم محمد ادریس صاحب مرحوم (جرمنی)
  2. عزیزہ نوشنا مظفر (واقفۂ نو) بنت مکرم مظفر احمد چانڈیو صاحب (آسٹریلیا) ہمراہ عزیزم فرہاد احمد مونس صاحب ابن مکرم امتیاز احمد نوید صاحب (مربی سلسلہ۔ آسٹریلیا)
  3. عزیزہ عافیہ شعیب (واقفۂ نو) بنت مکرم محمد شعیب نیّر صاحب (لیڈز۔یوکے) ہمراہ عزیزم ریحان وحید احمد صاحب ابن مکرم وحید احمد صاحب (والسال۔یوکے)
  4. عزیزہ سیدہ سائرہ ندیم بنت مکرم سید ندیم مقبول صاحب (ربوہ) ہمراہ عدیل احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ ریسرچ سیل ربوہ) ابن مکرم شوکت علی صاحب
  5. عزیزہ صبیحہ الطاف بنت مکرم الطاف حسین صاحب (کنری۔پاکستان) ہمراہ عزیزم (حافظ) ذیشان (لاشاری) صاحب (مربی سلسلہ۔ وکالت تعلیم ربوہ) ابن مکرم خان محمد صاحب
  6. عزیزہ نمودِ سحربنت مکرم عدنان مظفر صاحب (ناربری۔یوکے) ہمراہ عزیزم علی رضا صاحب ابن مکرم افتخار علی صاحب (مورڈن۔یوکے)
  7. عزیزہ مشعل احمد خان بنت مکرم بشیر احمد خان صاحب (لندن۔یوکے) ہمراہ عزیزم جواد احمد ڈار صاحب ابن مکرم محمد الیاس ڈار صاحب (لندن۔یوکے)
  8. عزیزہ ماہ نور تنویر بنت مکرم تنویر احمد صاحب (کینیڈا) ہمراہ عزیزم باسل احمد صاحب (واقفِ زندگی۔ ایم ٹی اے کینیڈا) ابن مکرم منیر احمد (تشنہ) صاحب
  9. عزیزہ  سیدہ فریال جنود بنت مکرم سید شعیب احمد جنود صاحب (کینیڈا) ہمراہ عزیزم فہیم احمد ناصر صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم عابد احمد ناصر صاحب (لندن۔یوکے)
  • دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ مسجد مبارک اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں ارشاد فرمایا جو کہ MTA کے مواصلاتی نظام کے تحت پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔ اس خطبہ جمعہ میں بھی حضور انور نے صحابہ کا ذکر جاری رکھا۔
  • دوران ہفتہ حضور انور نےچار روز دفتری ملاقاتیں فرمائیں جنکی تعداد 17 رہی۔ دفتری ملاقاتوں میں متعدد افسران، مبلغین، مربیان سلسلہ، واقفین زندگی و دیگر احباب نے حضور انور سے قیمتی ہدایات موصول کیں۔
  •  دوران ہفتہ حضور انور نے  چھ روز ذاتی ملاقاتیں بھی فرمائیں جنکی تعداد 126 رہی۔ ذاتی ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے احباب کا تعلق مندرجہ زیل ممالک سے تھا۔
  1. آسٹریلیا
  2. بیلجئم
  3. یوکے
  4. امریکہ
  5. بنگلہ دیش
  6. جرمنی
  7. عرب ممالک
  8. کینیڈا
  9. پاکستان
  10. نائیجریا
  11. آئر لینڈ
  12. سویڈن

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 فروری 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ